رحیم یار خان

رحیم یارخان غیر منظور شدہ و غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی شروع مالکان کی خلاف مقدمات درج

Rahim Yar Khan

سچ بول چال آن لائن Rahim Yar Khan news
رحیم یارخان (ویب ڈیسک)غیر منظور شدہ و غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ۔ مدینہ ٹاؤن گارڈن ;الہدیٰ سکیم ;الحمد گارڈن سمیت چھ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بلڈنگ انسپکٹروں کے مراسلوں پر مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان اور خان پور میں; نقشہ منظور کروائے بغیر ہاؤسنگ سکیمیں بنا کر فروخت کرنے پر ;ضلع کونسل کی ہدایات پر ہاوسنگ سکیم مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ضلع کونسل کی ہدایت پر بلڈنگ انسپکٹروں نے نواں کوٹ اور حسووالا میں نقشہ منظور کروائے بغیر ہاؤسنگ سکیمیں بناکر پلاٹ فروخت کرنے والے مدینہ ٹاون گارڈن کےممالک الہدیٰ سٹی سکیم کے مالک ;الحمد گارڈن کے مالک; کے خلاف بلڈنگ انسپکٹروں کے مراسلوں پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پنجاب حکومت نے غیر قانونی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے; اس سلسلے میں انفورسمنٹ انسپکٹر زوہیب خان نے تھانہ صدرخان پور پولیس کو تحریری طور پر درخواست دی کہ ;پکالاڑاں روڈ پر مدینہ گارڈن کے مالک چوہدری محمد عارف; نوانکوٹ روڈ پر الواحد ماڈل سٹی کے مالکان عبدالحنان الشیخ ;محمد خالد نے جو ہاؤسنگ سکیمیں تعمیر کر رکھی ہیں ;تاحال انہوں نے پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کے تحت; ڈسٹرکٹ کونسل رحیم یارخان سے منظوری حاصل نہیں کی

مزید پڑھیں : سموگ کے باعث بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے لئے سڑکیں; اوپن ;ایریاز ;پارکس اور سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کے لیے اراضی ادارہ ہذا کے نام بھی منتقل نہ کرائی ہے; اور نہ ہی بینک گارنٹی فراہم کی ہے ; ساتھ غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی خرید و فروخت شروع کر رکھی ہے۔

سچ بول چال آن لائن Rahim Yar Khan news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top