رحیم یار خان

سموگ کے باعث بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات حکومت پنجاب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ساتھ کیا کرنے والی ہے

Smoke vehicles

سچ بول چال آن لائنsbc ryk urdu news |Smoke vehicles|
رحیم یارخان (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سموگ کے باعث بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لئے; دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم ۔ حکومت پنجاب کے حکم پر آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر; ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے ٹریفک آفیسر کو مراسلہ جاری ;کر دیا گیا ہے۔

مراسلہ کہا گیا ہے کہ دھوند سموگ کے موسم میں اپنے اضلاع میں خصوصی انتظامات کئے جائیں; اس سلسلے میں سڑکوں پر دھواں چھوڑتی بغیر لائٹس اور بغیر انڈیکیٹر گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے; اس ضمن میں متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی قانونی کاروائی سے نہ بچ پائے; بند کی گئی گاڑیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مرتب کرکے; ڈی آئی جی ٹریفک آفس لاہور کو بھجوائی جائے۔

یہ خبر پڑھیں : وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے

مزید کہا گیا ہے کہ ;سموگ کے دوران کسی شاہرہ پر گاڑیوں کا رش نہ لگنے پائے; اور مصروف مقامات پر ٹریفک سگنلز کی جگہ; ٹریفک پولیس افسر خود ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنائیں۔ ڈرائیور کو پابند کیا جائے کہ ;وہ سموگ کی صورت میں دن کے اوقات میں بھی لائف فوگ لائٹس اور انڈیکیٹرز کوآن رکھ کر ڈرایونگ کریں; بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورزکو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی ;رفتار مقررہ حد سے نہ بڑھائیں۔ حادثات کے بچاؤ کے لئے فوگ لائٹس استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ لائٹس پر زرد پوسٹر; لازمی لگائے جائیں۔

سچ بول چال آن لائنsbc ryk urdu news |Smoke vehicles|



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top