اہم خبریں

سوشل میڈیا پر نامناسب مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

urdu news

سچ بول چال آن لائن such bool chaal urdu news
اسلام آباد ویب( ڈیسک) دھرنامظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ; ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد; شرپسند افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق: سوشل میڈیا پر نامناسب مواد پھیلانے والوں اور دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے; ملک بھر میں ;5000; سے زائد شرپسند افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ; وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے;اور وزارت دفاع سمیت تمام اداروں سے مد د لی جا رہی ہے ۔

مزید پڑھیں : آسیہ مسیح رہائی کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ; ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام سوشل میڈیا پر; نامناسب مواد پھیلانے والوں کے ;خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ سربراہ تحریک لبیک خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند کروا دیا گیا ہے; شرپسند عناصر کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویربھی مشتہر کی گئی ہیں۔ حکام سوشل میڈیا پر نامناسب مواد پھیلانے والوں کا ڈیٹا حاصل کر کے کاروائی کر رہے ہیں۔

سچ بول چال آن لائنsuch bool chaal urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top