رحیم یار خان

وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے

Ryk urdu news

سچ بول چال آن لائن such bool chaal Ryk urdu news
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ; وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے; جس میں ہر طبقے کے افراد کو بھر پور حصہ لینا چاہیے; صاف اور سر سبز پنجاب پروگرام پر ضلعی انتظامیہ بھر پور انداز میں عمل در آمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید کے ہمراہ ;محکمہ انہار کے زیر اہتمام سر سبز پنجاب مہم کے تحت; ہیڈ امین گڑھ کے مقام پر پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا سنجیدگی سے احساس کرنا چاہیے; اس سلسلے میں دیگر اقدامات کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں; تاکہ موسمیاتی تبد یلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

جمیل احمد جمیل نے کہا کہ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں ماحولیاتی تحفظ پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں; اس سلسلہ میں پاکستانی قوم کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے; ماحولیاتی تحفظ کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ نے ایک ورک پلان تشکیل دیا ہے ;جس کے تحت نا صرف تمام سرکاری محکمے بلکہ تاجر برادری; سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کو اس قومی مہم میں شامل کیا گیا ہے ; ضلع بھر کو خوبصورت اور سرسبزو شاداب بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ;پبلک پاٹنر شپ; کے تحت ضلع بھر میں10لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔

چوہدری آصف مجید

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری آصف مجید نے کہا کہ; سابقہ ادوار میں ملک بھر سے درختوں کا صفایا کر دیا گیا; جس کا خمیازہ ہم آج ماحولیاتی آلودگی کے نتیجہ میں بھگت رہے ہیں .انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اس اہم قومی مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کی ;تاکہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے; محفو ظ رکھتے ہوئے ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں۔

ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ امر باعث خوشی ہے کہ انتظامی افسران کے ساتھ ساتھ; عوامی نمائندگان اور ضلع رحیم یار خان کی عوام; اس قومی مہم میں بھر پور حصہ لے رہی ہے۔ ہماری پوری توجہ عوامی مسائل کے خاتمہ کی جانب مبذول ہے; تاکہ ہم اس ملک اور ضلع کی بہتری کے لئے کام کر سکیں۔

مزید پڑھیں : سوشل میڈیا پر نامناسب مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اس موقع پر ایس ای انہار مرتضی بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ; حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ انہار مختلف ہیڈ ورکس اور نہروں کے اطراف میں;6000; پھل اور پھولدار پودے لگائے گا جس کے لئے حکمت عملی مرتب کر دی گئی ہے ; ایکسین; ایس ڈی او سے لیکر ماتحت عملہ تک لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کی ذمہ داریاں سونپ کر دی گئی ہیں۔

سچ بول چال آن لائنsuch bool chaal Ryk urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top