رحیم یار خان

عوام اور انتظامیہ کے درمیان موجود خلیج; کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

sbc ryk news

سچ بول چال آن لائن such bool chaal Ryk news
رحیم یار خان ( ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ; عوام اور انتظامیہ کے درمیان موجود خلیج; کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنےکے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے; جس میں پیش ہونے والی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے; ان پر عملدرآمد کی پیشرفت بارے محکما نہ کار کردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے; تحصیل صادق آباد کے تھانہ کوٹسبزل میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں محکمہ پولیس; زراعت; لائیوسٹاک; انہار; تعلیم; کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری اور بروقت حل کیلئے محکموں میں بہتری لائی جا رہی ہے;عوامی خدمت اور ان کے جائز مسائل حل نہ کرنے والے افسران و اہلکاران کی اس ضلع میں کوئی ضرورت نہیں; ایسے افسران و اہلکاران اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر معافی نہیں دی جائے گی ۔

مزید پڑھیں :جاگیردار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی دو لڑکیوں کو چچا نے قتل کردیا

انہوں نے کہا کہ محکموں میں بہتری اور حکومتی اقدامات کی کامیابی عوامی تعاون سے مشروط ہے ;عوام ہمارے دست بازو بنتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں.; انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں; آپ اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کے پاس جائیں; مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات ہر وقت دستیاب ہوگی۔

سچ بول چال آن لائنsuch bool chaal Ryk news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top