رحیم یار خان

جمال دین والی:جاگیردار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی دو لڑکیوں کو چچا نے قتل کردیا-

Ryk news

سچ بول چال آن لائن Ryk news | such bool chaal |
رحیم یارخان( ویب ڈیسک) رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے گاؤں ;جمال دین والی; میں جاگیردار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی دو لڑکیوں کو چچا نے تمام رشتے داروں کے سامنے ;غیرت نام پر قتل; کردیا۔ تفصیل کے مطابق : افسوس ناک واقعہ صادق آباد کے علاقے جمالدین والی میں پیش آیا جہاں ;دو لڑکیاں اپنوں ہی کے ظلم کا شکار; ہو گئیں ظلم بھی ایسا کہ شاید تاریخ میں اس کی مثال نہ ملتی ہوگی۔

والد کے مطابق ناہید اور بسمہ گھر سے لاپتہ تھیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ دونوں ;لڑکیوں کو مقامی جاگیردار; نے اغوا کیا ہے ۔ لڑکیوں کو جاگیردار کی جانب سے ;اغوا کرنے کے بعد ڈیرے پر لے جایا گیا; جہاں انہیں ایک دوسرے کے سامنے ہوس کا نشانہ بنایا گیا; دونوں مظلوم لڑکیاں چیختی چلاتی رہیں لیکن اس شخص نے ایک نہ سنی۔

درندہ صفت شخص کے ہاتھوں عزت لوٹنے کے بعد جب یہ دونوں لڑکیاں گھر پہنچی تو وہاں تمام رشتہ دار موجود تھے; لڑکیوں کے وقوعہ بتانے پر ظالم چچا نے ظلم کی ایک اور داستان رقم کرتے ہوئے; نام نہاد عزت کے نام پر دونوں لڑکیوں کو ان کے ;ماں باپ کے سامنے ;غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ اس موقع پرلڑکیوں کے والدین حسرت و یاس کی تصویر بنے رہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

RYK NEWS

سچ بول چال آن لائن Ryk news | such bool chaal |



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top