پاکستا ن

دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

sbconline

سچ بول چال آن لائن sbconline

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے; شرپسند عناصرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ. آسیہ مسیح کیس کے فیصلے کے بعد دھر نے کے دوران; توڑ پھوڑ; کرنے والے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے; شرپسند عناصرکے خلاف; وفاقی حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔وفاقی حکومت نے کاروائی کرتے ہوئے ;سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا; اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق وزیر داخلہ; شہریار خان آفریدی ;کو مختلف اداروں کی جانب سے ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے پرامن مظاہرے کی آڑ میں ;املاک اور نہتے شہریوں; کونقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر کے خلاف ;ملک بھر میں کریک ڈاؤن; کا فیصلہ کیا ہے۔شہریار خان آفریدی کے مطابق علمائے کرام کی بات کا احترام کرتے ہیں; انھوں نے کہا تھا کہ توڑپھوڑ ہم نے نہیں بلکہ شرپسند عناصر نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ شرپسند عناصر کی نشاندہی کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر شرانگیز اور ;نفرت پھیلانے والوں کے خلاف; بھی کارروائی کی جائے گی۔ شرپسند عناصر کا ;فرانزک ڈیٹا حاصل; کرنے کے لئے چیئرمین پی ٹی اے اور سائبر کرائم ونگ کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایف آئی اے کے سائبر ونگ اور پی ٹی آےکی جانب سے سوشل میڈیا پر مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تصویروں کے ذریعہ ملزمان کی نشاندہی

نقصانات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت اور دیگر اداروں سے شر پسندی میں ملوث افراد کی; تصویریں بھی منگوا لی ہیں; تصویروں کے ذریعہ
ملزمان کی نشاندہی کرکے اب کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں : ذہین لوگ کس طرح کے ہوتے ہیں اور ان میں کون کون سی عادات پائی جاتی ہیں

وزیرمملکت مواصلات مراد سعید نے; نیشنل ہائی ویز اور موٹروے; کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں بنائی جانے والی ;ویڈیوز اور تصاویر کا تفصیلی جائزہ; لیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے وزارت داخلہ سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے دیگر محکموں سے ;توڑ پھوڑ کرنے والے افراد; کی نشاندہی کیلئے معاونت مانگ لی گئی ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ ;احتجاج کی آڑ میں نجی و سرکاری املاک کو نقصان; پہنچانے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ شرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں کٹہرے میں لائیں گے۔

sbconline

سچ بول چال آن لائن sbconline



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر