اہم خبریں

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ڈپٹی کمیشنر سلام آباد زخمی

islamabad news

اسلام آباد (سچ بول چال آن لائن) آسیہ بی بی بریت کیس کے فیصلے کے خلاف; ترامڑی چوک میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ ہوا; جسمیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد زخمی ہوگئے; اور کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کو ترامڑی چوک پرمظاہرین کی طرف سے سڑک بند کی گئی; جس پر پولیس نے سڑک کھلوانے کی کوشش کی; اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیاجس سے موقع پر موجود ڈی سی اسلام آباد; زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں : قومی بحران میں اپوزیشن نے تعاون کا مکمل یقین دلادیا فواد چودھری

آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے کے خلاف ;مذہبی جماعتوں کا احتجاج آج جمعرات ;کے روز بھی جاری رہا ۔وفاقی دارالحکومت کے ;اہم شہراہ آمدورفت کیلئے مکمل بند; رہی شاہرائیں بند ہونے کی وجہ سے عوام کو; شدید مشکلات کا سامنا; کرنا پڑا۔ آسیہ مسیح کو توہین رسالت کیس میں رہا کیئے جانے کیخلاف ملک بھر کی طرح; وفاقی دارالحکومت ؛کو بھی پولیس نے کنٹینر لگا کر ;اسلام آباد میں داخلہ کے تمام راستے بند کردیئے۔ مری راولپنڈی اور اسلام آباد آنے والی; شاہراہ بند; ہونے کے سبب مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مظاہرین نے ;جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا ہے; جس کے سبب راولپنڈی اور اسلام آباد سے لاہور کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے. فیض آباد راولپنڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں ;موبائل سروس معطل; ہونے کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے; جبکہ فیض آباد میں گذشتہ روز شروع ہونے والا احتجاجی مظاہرہ تاحال جاری ہے ;.راولپنڈی میں تاجروں کی جانب سے فیصلے کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

سچ بول چال آن لائن sbc islamabad news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر