پاکستا ن

قومی بحران میں اپوزیشن نے تعاون کا مکمل یقین دلادیا فواد چودھری

sbc such bool chaal

اسلام آباد (سچ بول چال آن لائن) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے; وزیراطلاعت فواد چودھری; نے کہا کہ حکومت نےملکی کشیدہ صورتحال پر ;پارلیمانی جماعتوں کے فوکل پرسن; مقرر کر دیے ہیں۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو ;حکو متی حکمت عملی سے آگاہ; کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ;قومی بحران میں ہم سب ایک ہیں; کشیدہ صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں کے فوکل پرسن مقرر; بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو حکومتی حکمت عملی سے آگاہ; کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ;میڈیا سے گفتگو; کرتے ہوئے کہا کہ قومی بحران میں ہم سب ایک ہیں۔ پارلیمنٹ کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔

وزیر اعظم کی ہدایت

فواد چوہدری وزیر اطلاعات نے کہا کہ ;وزیر اعظم کی ہدایت; پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی اور اب تک کی حکمت عملی سے اپوزیشن جماعتوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ; اپوزیشن جماعتوں نے مکمل تعاون; کا یقین دلایا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ;پارلیمنٹ کی رائے کو اہمیت دی جائے گی; اس معاملے میں پورا ملک اکٹھا ہے۔ بہران سے نکلنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن حکومت سمیت ایک ہے۔ یہ مسئلہ ایک پارٹی کا مسلئہ نہیں پورے ملک کا مسلئہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ; پارلیمانی جماعتوں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی; تمام پارلیمانی جماعتوں سے فوکل پرسن مقرر کرنے پر بات ہوئی ہے; اور پارلیمانی فوکل پرسنز مقرر کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ;احتجاجی مظاہرین کے خلاف جو بھی فیصلہ; کیا جائے گا اپوزیشن اور تمام جماعتوں کی رائے لی جائے گی۔

مزید پڑھیں : نظرثانی آئینی راستہ ہے جو متاثرہ فریق کا حق ہےحکومت کیس کا حصہ نہیں بنے گی وزیر اطلاعات

توہین رسالت کیس عمران خان کا قوم سے خطاب

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے; توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ملک بھر میں اٹھنے والی شدید احتجاجی لہر; کے پیش نظر قوم سے خطاب کیا تھا اور اپنے خطاب میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ;ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی; بنایا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرین کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے۔ ملک بھر میں ;کسی بھی جگہ نہ تو کاروبار بند ہوگا; اور نہ ہی سڑکیں بلاک کرنے کی اجازت دینگے;اگر ایسا کیا گیا تو سختی سے نمٹا جائے گا. تاہم حکومت کی طرف سے براہ راست ;آپریشن کی بجائے; مظاہرین سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سچ بول چال آن لائن sbc such bool chaal



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top