اہم خبریں

نظرثانی آئینی راستہ ہے جو متاثرہ فریق کا حق ہےحکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی وزیر اطلاعات

sbc urdu

اسلام آباد(سچ بول چال آن لائن ) نظرثانی آئینی راستہ ہے جو متاثرہ فریق کا حق ہے ;حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی وزیر اطلاعات فواد چوہدری. تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ; کہ آسیہ بی بی کیس کے خلاف ;حکومت نظرثانی اپیل; دائر نہیں کرے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نظرثانی آئینی راستہ ہے;جو کہ متاثرہ فریق کا حق ہے حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی .

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معاملہ کسی ایک جماعت کا نہیں پورے ملک کا ہے, احتجاج اور مظاہروں کو روکنے کے لئے اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے .انہوں نے کہا کہ طوڑ پھوڑ ;ہنگامہ آرائیاں اور دھمکیاں; ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں : سرکاری اسپتالوں میں انٹرنیٹ ڈیوائسز اور سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی

پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے;اداروں کی استطاعت صلاحیت ;پر غلط فہمی دور کرلیں۔ قانونی راستے کے بجائے احتجاج اور تشدد ناقابل قبول ہے ;کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے; وزیراعظم کے کہنے کے مطابق حکومتی ریٹ ہرصورت یقینی بنائی جائے گی.

سچ بول چال آن لائن sbc urdu



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top