آج کی بات

کاش کہ ہم سوئے نہ ہوتے ۔تو آج بے وقت کی نماز (قضاء) ادا نہ کر رہے ہوتے

sbc online

رحیم یار خان (سچ بول چال آن لائن ) جس وقت سے آسیہ کیس کے فیصلے کی خبر سنی ہے اس وقت سےایک درد کی کیفیت طاری ہے دل میں ایک اذیت سی ہے جو بیان کے قابل نہیں میرا ایمان ہے کہ گستاخ رسول ﷺ کی سزا سر تن سے جدا ۔کیس عدالت میں تھا آسیہ قید میں تھی کیا اس کیس کے حوالے سے ہماری کوئی ذمہ دارری نہیں تھی؟۔ ہم اسے قانونی طور پر سزا دلوا سکتے تھےاور 100فیصد دلوا سکتے تھے.
صرف اتنی سی ;گزارش ہے; کہ میرے آقا ﷺ کی شان اقدس کی خاطر ہم میں سے کسی مسلمان پاکستانی نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس کیس کے لیے ذاتی طور پر وقت دیا یا تحقیقات کی ؟

کسی مسلمان پاکستانی نے; دوران سماعت ; اس کیس میں اپنے مسلمان ہونے کا حق ادا کیا ؟
کسی مسلمان پاکستانی نے ;حقیقت جاننے کی کوشش; کی کہ کیس میں ہو کیا رہا ہے ؟
کسی مسلمان پاکستانی نے جاننے کی کوشش کی کہ اس کیس میں ;گواہ کیوں پیش نہیں; ہو رہے ؟
کسی مسلمان پاکستانی نے جاننے کی کوشش کی کہ ;گواہ اپنا بیان کیوں بدل; رہے ہیں ؟
کسی مسلمان پاکستانی کو ; ان سب کاموں کو سر انجام دینے کے لئے; کسی نے روکا تھا؟
کیا سچا عاشق رسول ﷺ ہونے کےناطے;یہ سب کام ہم پر لازم; نہیں صرف قاضی یا جج پر لازم ہیں ؟
کیا آقا ﷺ کی شان اقدس کی حفاظت کی خاطر بطور مسلمان عاشق رسول ﷺ ہمیں یہ کام پہلے نہیں کرنا چاہیئں تھے ؟

اگر ان میں سے ہم نے ایک کام بھی سر انجام نہیں دیا تو روز قیامت آقا ﷺ ہمیں منہ لگائیں گے؟

تاریخ کے اوراق اٹھا کر دیکھیں

تاریخ کے اوراق اٹھا کر دیکھیں میرے آقا ﷺ نے اپنا ہر کام ;پورے وقت پر حکمت عملی سلیقے اور طریقے; سے سر انجام دیا ہے اور تا قیامت نہ مٹنے والی ہمارے لیئے مثالیں قائم کیں ۔ اگر آج ہم مسلمان آقا ﷺ کے سیکھائے ہوے سلیقے اور طریقے پر عمل پیر ا ہوتے تو یہ سب نہ ہوتا اور نہ ہی کسی کو ڈنڈےاٹھانے کی ضرورت پڑتی ۔

آج سب دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں کہ اس نے غلط فیصلے کیئے ہیں فلاں واجب القتل ۔ آپ نے اس کیس میں اپنے حصے کا کیا کام کیا ؟ اور وقت پر حکمت عملی سلیقے اور طریقے سے جج; قاضی یا تحقیق کار; وکیل کی کسی قسم کی کتنی معاونت کی ؟اس کیس کی اس طرح پیروی کی؟ جس طرح اپنے مال اولاد جائیداد کے کیس کی پیروی کرتے ہو؟۔ کلمہ پڑھ کر اللہ عزوجل اور آقاء دو جہاں ﷺ کے روبرو پیش ہو کر ہر مسلمان پاکستانی جواب دے۔

کاش کہ ہم سوئے نہ ہوتے ۔تو آج بے وقت کی نماز (قضاء) ادا نہ کر رہے ہوتے ۔

سچ بول چال آن لائن sbc online



To Top