اہم خبریں

سرکاری اسپتالوں میں انٹرنیٹ ڈیوائسز اور سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی

sbc online

پشاور(سچ بول چال آن لائن+ ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے محکمہ صحت نے صوبہ بھر کے تمام ;سرکاری ہسپتالوں میں انٹرنیٹ ڈیوائسز اور سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی; عائد کردی ہے۔ انٹرنیٹ ڈیوائس اور ;سمارٹ فون پر پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری; کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں; دوران ڈیوٹی اسٹاف پر سمارٹ فونز ;ڈیوائسز اور ٹیبلیٹس ;کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ کی جانب سے اس سلسلے میں ;باقاعدہ نوٹیفکیشن; بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی سٹاف عام موبائل فون استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں :سیاستدان اور سرکاری ملازمین سمیت آن لائن شکایت پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج کرائیں

انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کو چیک رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ;ڈیوٹی کے دوران; سمارٹ فونز کےاستعمال کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مسائل; کا سامنا رہتا ہے; جس کی وجہ سے سمارٹ فون اور انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے; اور اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد بھی کرایا جائے گا۔کے پی کے محکمہ صحت نے صوبہ کے تمام ;سرکاری ہسپتالوں میں سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

سچ بول چال آن لائن sbc online



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top