پاکستا ن

حکومت ،سیاستدان اور سرکاری ملازمین سمیت سب کا احتساب ہوگا عمران خان نے سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(سچ بول چال آن لائن) حکومت ;سیاستدان اور سرکاری ملازمین سمیت سب کا ;احتساب ہوگا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز ;پاکستان سیٹیزن پورٹل; افتتاح کیا۔ سیٹیزن پورٹل ;شکایات کے ازالے کا جامعہ نظام; ہے۔ تمام سرکاری محکموں سے منسلک ہے اور اس نظام کی ;نگرانی وزیر اعظم; کا دفتر کرے گا۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل Pakistan citizen portal

نظام کے تحت عوام; سمارٹ فون ایپ ;کے ذریعے اپنی شکایات آن لائن درج کرا سکیں گے یہ سروس ;اندرون بیرون ملک پاکستانیوں; کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے کسی بھی فرد کو کسی محکمہ سے شکایت ہے یا کسی آفیسر کے خلاف شکایت ہے تو وہ بآسانی اپنے موبائل فون کے ذریعے ;اپنی شکایت کا اندراج; کر سکتا ہے۔

سیٹیزن پورٹل کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ;ایس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں; کو اپنی آواز بلند کرنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ پرانے اور فرسودہ نوآبادیاتی نظام پر یہ سوچ کا خاتمہ ہوگیا ہے، اور اب ;حکومت سیاستدان اور سرکاری ملازمین سمیت سب کا احتساب; ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل سے حکومت کو وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی سمجھنے میں مدد ملے گی; اس نظام سے شہری مطمئن ہیں یا نہیں; اس حوالے سے شہریوں کی رائے سے اس سلسلے میں ;مستقبل کی پالیسی سازی; میں مدد ملے گی اور عوام کی رائے کے ذریعہ مستقبل کی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ انہیں مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ;ہر ہفتے رپورٹ پیش کی جائے گی; اور اس نظام کے نفاذ سے سرکاری شعبے میں جزا و سزا کے نظام میں بہتری آئے گی اورسرکارملازمین کو ان کی ;کردگی; کی بنیاد پر جانچا جائے گا ۔ انہوں نے کہا خصوصی افراد اور بیرون ملک پاکستانیوں; خواتین; اقلیتیوں سرمایہ کاروں; اور سیاستدانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے ;دو ٹوک الفاظ میں کہا; کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دیئے جانے والے پیکیج کے اعلان کے دوران کو ئی شرط عائد نہیں کی۔

سچ بول چال آن لائن

 

Download Pakistan citizen portal



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top