رحیم یار خان

تعلیم ایک پیغمبرانہ شعبہ ہے اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں : ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

رحیم یار خان (سچ بول چال آن لائن) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ تعلیم ایک مقدس اور پیغمبرانہ شعبہ ہے محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے نسل نو کی آبیاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تعلیم ہی ترقی; خوشحالی اور کسی بھی قوم کو اقوام عالم میں ممتاز حیثیت دلانے کا واحد ذریعہ ہے; موجودہ حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے; اساتذہ اہداف سے بہتر نتائج کے لئے سخت محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام سٹارٹیچرز میں نقد انعامات و سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکولوں میں بہترین تدریسی ماحول اور; صفائی کا اعلیٰ معیار ہمہ وقت برقرار رکھا جائے; اور معیاری و بامقصد تعلیم کے ساتھ ;طالب علموں کی تربیت; پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ضلع میں کوئی سکول بجلی، پانی، ٹائلٹس، چار دیواری سمیت بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہنا چاہیے اس سلسلے میں دستیاب نان سیلری بجٹ کو صاف و شفاف انداز سے بروئے کار لاکر ان سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔

اداروں میں عدم سہولیات

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں عدم دستیاب سہولیات بارے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سے رپورٹ طلب کی ہے اور ;سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی فنڈز ;مختص کئے گئے ہیں تاکہ ہمارے اسا تذہ کو دوران تدریس اور طالبعلموں کے حصول تعلیم میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اساتذہ کو معاشرے میں سب سے ;معتبر مقام حاصل ہے; تاہم تعلیم جیسے مقدس پیشہ کو تجارت بنانے سے اس شعبہ کا ;وقار مجروح ہوا ہے; ہم نے اس منفی سوچ کا خاتمہ کرکے اساتذہ کا معاشرے میں سابقہ وقار بحال کرنا ہے ۔ آپ سب اس تقریب کے مہمان خصوصی ہیں آپ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس قوم کی موجودہ اور ;آئندہ نسلوں کی سمعت; کا تعین کرنا ہے آپ محدود وسائل کے باوجود بہتر نتائج دے رہے ہیں تاہم اس میں مزید محنت کی گنجائش موجود ہے۔

مزید پڑھیں : استاد اخلاقیات جہالت اورتعلیم ہماری توقعات اور معاشرہ

جمیل احمد جمیل نےکہا کہ ;اساتذہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے; تدریسی شعبہ میں بہتری لائیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے بھی ;اساتذہ کے لئے ریفریش کورسز کا انعقاد; کرایا جائے گا۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے ;خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا; کہ ڈپٹی کمشنر کی شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے غیر معمولی دلچسپی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ; انشاءاللہ ان کی سربراہی میں ہم تمام حکومتی اہداف حاصل کریں گے اور ساتھ ہی ;سرکاری تعلیمی اداروں; کا معیار بلند کرتے ہوئے سو فیصد نتائج کا حصول یقینی بنائیں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سو فیصد نتائج دینے والے12اساتذہ میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے جبکہ اس موقع پر; اعلیٰ کارکردگی کے حامل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن; اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز; اور کوارڈینیٹرز ;میں بھی تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔

سچ بول چال آن لائن1 Ryk urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top