رحیم یار خان

افسران افسر شاہی کا کلچر چھوڑ کر سہولت کار کا کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

ryk urdu news


افسران افسر شاہی کا کلچر چھوڑ کر سہولت کار کا کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل


رحیم یار خان (سچ بول چال آن لائن ryk urdu news) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے بروز ہفتہ مختلف محکموں کے ملازمین کے خلاف ;انٹی کرپشن کے تحت دائر درخواستوں کی سماعت; کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ امور میں ;میرٹ پر سمجھوتا نہ کیا جائے; ہر انتظامی عہدیدار احساس ذمہ داری سے اپنے فرائض کی ادائیگی سر انجام دیں۔

ڈپٹی کمشنررحیم یار خان نے مختلف محکموں کے ملازمین کے خلاف;32سے زائد درخواستوں کی سماعت; کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لئے; آسانیاں پیدا کرنے اور کسی کو اس کا جائزحق دینے کے لئے; نیک نیتی ضروری ہے۔ تمام فیصلے میرٹ اور خلوص نیت کی بنیاد پر ہوں; تمام افسران روائتی افسر شاہی کا کلچر چھوڑ کر سہولت کار کا کردار ادا کریں; عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں۔

مزید پڑھیں : پولیس اصلاحات کا آغاز ضلع بھر میں پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کے تبادلے

ڈپٹی کمشنر نے ;صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان; سے ملاقات کے دوران کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں; وکلاء برادری کا اہم کردار ہے; انتظامیہ نے عوام کے مسائل حل کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں; مصالحاتی کمیٹیوں کے ذریعے عوام کے زمینی معاملات خوش اسلوبی سے حل کئے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ;کلین ایند گرین پنجاب پروگرام; کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف اپریشن اور شجر کاری کی جا رہی ہے۔
صدر بار نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ;عوامی مفاد کے لیئے اٹھائے جانے والے اقدامات; کو سراہا تے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کا مکمل تعاون ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے ۔

سچ بول چال آن لائن1 ryk urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر