رحیم یار خان

پولیس اصلاحات کا آغاز ضلع بھر میں پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کے تبادلے


 پولیس اصلاحات کا آغاز ضلع بھر میں پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کے تبادلے


رحمیارخان (سچ بول چال آن لائن )حکومت پنجاب کی ہدایت پراصلاحات کا آغاز کردیا گیا ۔ضلع بھر میں تعینات درجنوں پولیس اہلکاران و آفیسران تبدیل کردیئے گئے ;اچھی شہرت نہ رکھنے والے; پولیس اہلکاران عہدے سے ہٹا دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ر رحیم یار خان کے; ریڈر سمیت ; ایس ڈی پی اوز ریڈرز اور ضلع بھر کے; تھانوں کے محرم; نئے تعینات کر دیے گئے ۔ نئے تعینات ہونے والوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

گزشتہ روز حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولیس میں کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر وحید نے ڈی پی او ریڈر سمیت ضلع بھر میں تعینات ایس ڈی پی اوز کے ریڈرزاور ضلع بھر میں تعینات تھانوں کے مہرر تبدیل کر دئیے۔

تبدیل ہونے والوں کی تفصیل

تبدیل ہونے والوں میں محرر محمد اکمل کو تھانہ ظاہرپیر سے تھانہ اے ڈویژن ;نیاز احمد کو جوڈیشل ڈیوٹی پولیس لائن سے محرر بی ڈویزن; ابوبکر کو محرم تھانہ صدر صادق آباد سے محرم تھانہ سی ڈویژن; ظفر اقبال کو تھانہ منٹھار سے تھانہ ایئرپورٹ; ریاض احمد کوتھانہ صدر رحیم یار سے تھانہ آب حیات; ذیشان اکرم کو پولیس لائن سے محرر تھانہ صدر رحیم یار خان ;قمر نواز کو تھانہ کوٹسبزل سے تھانہ کوٹ سمابہ۔

افتخار علی کو تھانہ سٹی صادق آباد سے تھانہ رکن پور; عمران بشیر کو بنگلہ اچھا سے تھانہ آباد پور; ساجداقبال کو محرم چوکی فیروزہ سے تھانہ اقبال آباد ;ممتاز احمد کو گارڈ خزانہ لیاقت پور سے محرر تھانہ منٹھار; ناصر محمود کو تھانہ ماچھکہ سے تھانہ سٹی صادق آباد; ناصر محمود کو تھانہ ظاہرپیر سے تھانہ صدر صادق آباد; غلام محمد فریدی کو کوٹسمابہ سے تھانہ احمد پور لمہ; فرحت حسین کو آباد پورسے کوٹسبزل; محمد مرسلین کو پی کیو آر سے تھانہ بھونگ; عمر حیات کو عدالت سکیورٹی لیاقت پورسے تھانہ ماچھکہ۔

یہ خبر پڑھیں : بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل رجسٹریشن کرنے پر پابندی

عبدالقیوم کو تھانہ شیدانی سےتھانہ سٹی خان پور; اشفاق احمد کو تھانہ منتھار سے صدر خانپور; محمد آصف کوجوڈیشل ڈیوٹی پولیس لائن سیےتھانہ ظاہرپیر; پرویز احمد کو چوکی اللہ آباد سے تھانہ سہجہ; عالم شیر کو تھانہ صدر رحمیارخان سےاسلام گڑھ ;شبیر احمد کو ریسکیو 15 صادق آباد سے لیاقت پور; شہزاد ایوب کو بی ڈویژن سے تبسم شہید; محمد اکرم کو بھونگ سے شیدانی شریف; جہانگیر کوسہجہ سے ترنڈہ محمد پناہ; ارشاد احمد کو محافظ اسکواڈ خانپور سے ترنڈہ سوائے خان; ریاض احمد کو دریائی پوسٹ بنگلی شیدانی سردار گڑھ; ساجد مقصود کو انچارج گارڈ ڈی سی او آفس سے راجن پور کلاں; اور دلشاد اکبر کو آب حیات سے مہرر چوکی سونمیانی; تعینات کر دیا گیا۔ تمام اہلکاران نےچارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

سچ بول چال آن لائن1 RYK Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top