اہم خبریں

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل رجسٹریشن کرنے پر پابندی

sbconline1 urdu news

sbconline1 urdu news


بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل رجسٹریشن کرنے پر پابندی


لاہور(سچ بول چال آن لائن ) لاھور ہائی کورٹ میں; گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست; کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ‏درخوست کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ;ڈرائیونگ لائسنس; انتہائی ضروری ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ;کم عمر نوجوان لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی; چلاتے ہیں۔ جسکی وجہ سے شہر میں ;حادثات میں اضافہ; ہو رہا ہے۔ موٹر سائیکل چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے;اور موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اس شخص کے نام کی جائے; جو ڈرائیونگ لائسنس رکھتا ہو۔

یہ خبر پڑھیں : اساتذہ کو دیئے جانے چند سکے بطور تنخواہ علم کا نعم البدل ہر گزنہیں

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ;بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت; کون دیتا ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اور; ڈرائیونگ لائسنس; انتہائی ضروری ہے۔ ہائیکورٹ نے بغیر ;ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل رجسٹریشن پر پابندی ;عائد کردی۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اب; گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن; اس سخص کے نام کی جائے گی جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہوگا۔

سچ بول چال آن لائن1 Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top