اہم خبریں

 پی ٹی اے نے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن  منسوخ کردی

sbconline1 urdu news

sbconline1 urdu news


 پی ٹی اے نے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن  منسوخ کردی


لاہور(سچ بول چال آن لائن) ذرائع کے مطابق ;سینیٹ اراکین و اسمبلی اراکین کی جانب سے; تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں; 80 فیصد لوگ پرانے اور استعمال شدہ موبائل; استعمال کرتے ہیں اور ان موبائلوں کی خرید و فروخت ملک بھر میں ہوتی ہے، لہذا اس حوالے سے موثر پالیسی اور قانون بنایا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ;پارلیمنٹیرینز کی جانب سے تحفظات; کے اظہار کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ;موبائل فون کی تصدیق کی تاریخ منسوخ; کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لیے موخر کر دی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں نرس کے ساتھ ڈاکٹر کی زیادتی کی کوشش

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

واضح رہے کہ موبائل فونز کی تصدیق کیلئے ;ای سی سی اجلاس; میں 20 اکتوبر 2018 کی ڈیڈلائن دی تھی۔ جس کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا تھا کہ20 اکتوبر کے بعد پی ٹی اے سے ;غیر رجسٹرڈ شدہ موبائل فونز کا استعمال اور فروخت ممکن نہیں; ہوسکے گی۔ تاہم اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون ویریفیکیشن کی تاریخ غیرمعینہ مدت کے لیے منسوخ کر دی گئی ہے۔

سچ بول چال آن لائن1 Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top