رحیم یار خان

ریلوے پولیس کا کارنامہ مسافر کو لاکھوں رپےکے نقصان سے بچا لیا

RYK news

RYK news


ریلوے پولیس کا کارنامہ مسافر کو لاکھوں رپےکے نقصان سے  بچا لیا


خان پور (سچ بول چال RYK news) ٹرین میں سفر کے دوران مسافر کا 11لاکھ 25ہزارروپے رقم سے بھرا بیگ ٹرین میں رہے گیا; ریلوے پولیس کی ایمانداری نے مسافر کو لاکھوں رپے کے نقصان; سے بچا لیا ۔ بوریوالہ کا تاجر محمد سلیم قریشی ;فرید ایکسپریس پر سوار ہو کر حیدر آباد; جا رہا تھا کہ سمہ سٹہ اسٹیشن پر اس سے ٹرین چھوٹ گئی۔ محمد سلیم کا پیسوں سے بھرا بیگ جس میں 11لاکھ 25ہزار روپے کی نقد رقم تھی ٹرین میں ہی رہ گیا۔

مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم

محمد سلیم قریشی نے سمہ سٹہ ;ریلوے پولیس اسٹیشن پر رابطہ کیا; اور پولیس نے ملک مقبول چوکی انچارج احمد پور شرقیہ کو اطلاع دی جنہوں نے ٹرین پہنچنے پر ;مطلوبہ بوگی سے مسافر کا بیگ ;اپنے قبضے میں لے لیا ۔ مسافر ذکریا ایکسپریس کے ذریعے وہاں پہنچا تو ;پولیس اسے خان پور پولیس اسٹیشن لے آئی; جہاں معززین شہر حاجی مقبول احمد بھٹی صدر مرکزی انجمن تاجران; ملک عبدالحلیم نائب صدر ; حاجی محمد الیاس صدر کلاتھ مرچنٹ ; سید جاوید حسین شاہ ; اور اراکین پریس کلب خان پور کی موجودگی میں 11 لاکھ 25ہزار روپے مسافر کے حوالے کر دیئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ;ملتان میں ریلوے پولیس نے ایک خاتون کا گمشدہ پرس; اور لاکھوں روپے کے زیور ڈھونڈ کر واپس کیے تھے۔ معززین شہر نے ایس پی ریلوے شاہد خان ; ایس ایچ او ریلوے اسٹیشن خان پور ملک محمد یٰسین اور چوکی انچارج ;احمد پور شرقیہ; ملک مقبول کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔۔

یہ خبر پڑھیں : پاکستان میں ایک اور بڑی سیاسی تبدیلی شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو بڑا لیڈر تسلیم کرلیا

سچ بول چال RYK news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top