اہم خبریں

کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی ،ججز کا احتساب بھی اب شروع ہوچکا ہے : چیف جسٹس آف پاکستان

sbconline1 urdu news

sbconline1 urdu news


کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی ،ججز کا احتساب بھی اب شروع ہوچکا ہے   : چیف جسٹس آف پاکستان


اسلام آباد (سچ بول چال Urdu news) لاہورہائیکورٹ کے ماتحت عدلیہ کی نگرانی کے قواعد سے متعلق کیس کی سماعت گی۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ;چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے; کہ لوگ انصاف کے لئے مر رہے ہیں اور چیخ و پکار رہے ہیں کہ عدالتوں میں کام نہیں ہو رہا۔ گاڑی مراعات کا مطالبہ تو سب کرتے ہیں۔ اب یہ بتائیں کہ کس نے کیا کام کیا ہے ؟ اوراب کام نہ کرنے والے ججز ٹارگٹ پر ہیں ۔ کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی ۔ اب ہرجج کو کام کرنا ہوگا۔ ہماری طرف سے ہائی کورٹ ;ٹربیونل اور ماتحت عدالتوں; پر واضح ہے۔ اور ججز کے احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ اب سپریم جوڈیشل کونسل بہت فعال ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب بھرکی تمام پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق چیف جسٹس کاازخود نوٹس

میاں ثاقب نثار

جسٹس آف پاکستان نے دیگر مقدمات کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کل ٹرسٹ اراضی کیس میں ;مظفرگڑھ کے سول جج پیش ہوئے; اور انھوں نے بتایا کہ ;ایک ماہ میں صرف 22 مقدمات; کے فیصلے کیئے ہیں۔ ہائیکورٹ نے جج سے پوچھ گچھ کی؟ ہم کمرہ عدالت نمبر 1 سے 7 ہزار مقدمات نمٹا چکے ہیں۔ اور ;روزانہ 22 مقدمات; کے فیصلے کرتے ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کا ہائیکورٹ نے جائزہ لیا؟ چیف جسٹس نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو لاہور ہائیکورٹ کی کارکردگی پر طلب کرلیا۔ اس ملک سے ;سفارش کی بیماری; کو ختم کرنا ہے; سفارش کی بیماری پاکستان کیلئے ناسور; ہے۔ ججز کا ;احتساب شروع ہوچکا; ہے۔ کسی جج کے ساتھ کسی قسم کی; رعایت; نہیں ہوگی۔ سب مراعت چاہتے ہیں انصاف کیلئے لوگ بلک رہے ہیں ۔

سچ بول چال Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر