رحیم یار خان

چائلڈ لیبراور کم اجرت دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: ڈپٹی کمشنرررحیم یار خان

sbconline1 rahim yar khan

sbconline1 rahim yar khan


چائلڈ لیبر اور مقررہ اجرت سے کم اجرت دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ;عوام بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا مسئلہ بیان کر سکتے ہیں : ڈپٹی کمشنررحیم یار خان


رحیم یار خان (سچ بول چال Urdu news rahim yar khan) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر اور مقررہ اجرت سے کم اجرت دینے والے ;کسی رعایت کے مستحق; نہیں ہیں۔ اور بھٹہ خشت پر کسی قسم کی ;چائلڈ لیبر برداشت نہیں; کی جائے گی۔ محکمہ لیبر سمیت دیگر متعلقہ ادارے بچوں سے مشقت کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کریں۔۔

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ;ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر; کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں سرکاری سطح پر طے شدہ شیڈول کے مطابق اینٹوں کی فروخت کو یقینی بنائے جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کیے جائیں۔ انہوں نے تمام محکموں کو مشترکہ طور پر ضلع بھر میں ;ہیئر ڈریسر; ورکشاپ; ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس; مٹھائی شاپس اور کاروباری مراکز پر کام کرنے والے ;مزدوروں کا ڈیٹا; مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو محکمہ ;سوشل سکیورٹی; کے زیر اہتمام چلنے والی ;ڈسپنسریوں کا معائنہ; اور دستیاب سہولیات بارے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر صبح ;دس سے بار ہ بجے; تک عوامی مسائل سنتے ہیں اورعوام بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا مسئلہ ڈپٹی کمشنر کو بیان کر سکتے ہیں۔عوامی شکایات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے ;ڈپٹی کمشنر نے تمام ماتحت محکموں کو احکاما ت جاری کیئے; تھے .جس کے تحت بروز سوموار اور منگل تمام محکموں کی ;مجموعی کارکردگی; کا جائزہ لیا جائے گا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے بھجوائی جانے والی عوامی شکایات پر کیا عملدرآمد کیا. جبکہ بروز بدھ محکمہ تعلیم ;بروز جمعرات محکمہ صحت اور ;جمعۃ المبار ک محکمہ مال; کے ضلعی و تحصیل افسران اپنی ہفتہ وارکار رکردگی رپورٹ کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کریں گے .اس دوران ;عوامی درخواستوں پر عملدر آمد; اور تاخیر کی وجوہات بار ے بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا ایسا کام جو پہلے کسی وزیراعلی نے نہ کیا

واضح رہے کہ رواں ماہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نےعوامی شکایات پر ;اینٹوں کےریٹ; میں خود ساختہ اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں مقرر کی تھیں ۔اﺅل کوالٹی کی اینٹ6000روپے فی ہزار جبکہ دوئم کوالٹی4500روپے فی ہزار فروخت کی جائے گی۔

سچ بول چال urdu news rahim yar khan



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top