شوبز

پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا وزیراعظم عمران خان مطالبہ


پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل پابندی لگائی جائے پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا مطالبہ


کراچی(سچ بول چال Urdu new Showbiz) پی ایف پی نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل پابندی کا مطالبہ کر دیاہے ۔ پاکستان ;فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن ;کے نمائندے چودھری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ اگر ;بھارتی اسٹیک ہولڈر اپنی انڈسٹری کے لیے اقدام; اٹھا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔ ہمارے فنکاروں اور آرٹسٹوں پر ;بالی ووڈ انڈسٹری نے پابندی عائد کی; ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستانی فنکاروں اور آرٹسٹوں کے ساتھ ایسا ہوتا آ رہا ہے ۔ ہمیں کس چیز نے روکا ہے کہ ہم ;بھارتی فلموں کی نمائش پر پاکستانی سینماگھروں میں پابندی; نہیں لگا سکتے۔ ہماری حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ پر پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر ;مکمل پابندی; لگائی جائے۔

مزید پڑھیں : ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے جسم میں درد کی سائیکل دوڑ رہی ہو

وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں ;پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے درخواست کی; ہے کہ اس معاملے پر بہتر اور صحیح اقدام اٹھائے جائیں ۔پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما نےکہا کہ ہماری ;مقامی فلم انڈسٹری کی بحالی اور بہتری کے لئے حکومت کو بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے; اور اگر یہ قدم نہ اٹھایا گیا توسینما مالکان ہماری فلموں پر ;بھارتی فلموں; کو ترجیح دیتے رہیں گے۔ جس کی وجہ سے پاکستانی فلموں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ;وزیراعظم عمران خان ہماری بات سنیں گے; اور بھارتی فلموں پر پابندی عائد کریں گے۔

سچ بول چال Urdu new Showbiz



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top