صحت

زکام سے فوری چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس سادہ سے نسخہ پر عمل کریں

sbconline1 Health news

sbconline1 Health news


زکام سے فوری چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس سادہ سے نسخہ پر عمل کریں


رحیم یار خان(سچ بول چال Health news) سردیوں کا موسم آتے ہی; زکام کی بیماری; ہر گھر میں ہر فرد پر اثرانداز ہو جاتی ہے۔ اور زکام کے شروع ہوتے ہی ;بخار اور کھانسی بن بلائے مہمان; بن کر خود بخود ہی آ جاتے ہیں۔ اگرآپ زکام کا شکار ہوگئے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ;ان طریقوں پر عمل کر کے; زکام سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ بخار اور کھانسی سے بھی بچ سکتے ہیں۔

سبز چائے

سردیوں کے موسم میں ;سبز چائے کا استعمال; زکام پر قابو پانے کا سب سے بہترین اور مفید ذریعہ ہے ۔ اگر سبز چائے میں لیموں اور شہد استعمال کر لیا جائے تو اس سے اس کی افادیت میں اور اضافہ ہوتا جاتا ہے اور ;نتائج جلد; میسر آتے ہیں۔ کیونکہ لیموں ;انسانی جسم میں زکام کے جراثیم; کا خاتمہ کرتا ہے اور سائنس اس کو ثابت کر چکی ہے۔ اگر فوری طور پر ;سبز چائےگھر میں میسر نہ ہو تو; عام گھریلو جائے کا قہوہ تیارکرکے ;ایک کپ قہوے میں ایک نارمل سائز کا لیموں نیچوڑکر ایک کھانے کا چمچ شہد; ڈال کر صبح و شام دوسے تین دن استعمال کرنے سے زکام سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: گھر میں موجود ایک عام سی چیز سےخارش کاعلاج

پروٹین والی خوراکیں

موسم سرما میں سردی کی وجہ سے ;زکام سے بچنے کے لیے; ضروری ہے کہ ایسی خوراک کا استعمال کیا جائےجسمیں ;پروٹین وافر مقدار میں; شامل ہوں ۔ موسم سر ما میں ;انڈے; دودھ; بادام جیسی اشیاء کا استعمال زکام سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تاہم گردوغبار سے محفوظ رہنا چاہیے، کیونکہ غردوغبار انسانی جسم کے اندر ایسے ;جراثیم; پیدا کرتے ہیں جو بخار اور کھانسی سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور سردی سے بچنے کی حفاظتی اختیاراختیار کریں۔

سچ بول چال Health news

مزید پڑھیں : شوگر کے مریضوں کے لئے کون سی غذا بہتر ہے، روٹی یا چاول؟ٹیبلٹس یا انسولین جانیئےماہرین کی رائے۔



To Top