رحیم یار خان

قبرستانوں کی زمینوں چاردیواری صفائی کے بارے حکومت نے رپورٹ طلب کرلی

sbconline1 urdu news

sbconline1 urdu news


قبرستانوں کی زمینوں ، چاردیواری اور صفائی کے بارے میں پنجاب حکومت کی طرف سے رپورٹ طلب


رحیم یارخان (سچ بول چال Urdu news )قبرستانوں کی چار دیواری اور صفائی ستھرائی کے بارے میں پنجاب حکومت نے فوری طورپر ;صوبہ بھر کے 36 اضلاع ;کی ضلعی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ;رحیم یار خان سمیت 36 اضلاع; کی ضلعی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ;اضلاع میں واقع قبرستانوں; کی چاردیواری اور قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے بارے میں فوری طور پر رپورٹ ارسال کریں اور رپورٹس قبرستانوں کا معائنہ کرکے تیار کی جائیں تاکہ کسی قسم کی غفلت نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ;صوبہ بھر کے قبرستانوں; کی چاردیواری نہ ہو نےاور قبرستانوں کی دیکھ بھال کے لیئے ایک موثر نظام نہ ہونے اور ;قبرستانوں کی زمینوں ;پر با اثر افراد کے قبضہ کرنے کی ;شکایات موصول ہونے پر; رپورٹس طلب کی ہیں۔ حکومتی احکامات پر ضلعی حکومت نے عملدرآمد شروع کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی ہیں ۔

یہ خبر پڑھیں : پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈراور پھٹہ رکشہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

سیکرٹری ماحولیات

دوسری جانب صوبائی سیکرٹری ماحولیات نے رحیم یارخان خان سمیت صوبہ بھر میں ضلعی محکمہ ماحولیات حکام کواپنے اضلاع میں زیرتعمیر عمارتوں کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور انسداد ڈینگی کارروائیاں کرنے اور اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع ٹائر شاپس کباڑخانوں گودام نرسریوں کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ غفلت برتنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر حکومت پنجاب کو ارسال کی جائیں گی۔

کلین پنجاب مہم

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی کلین پنجاب مہم کے تحت ضلح رحیم یارخان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن زور شور سے جاری ہے۔ رحیم یار خان کے چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں تجاوزات ہٹانے کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں اور ساتھ ہی تجاوزات ختم کرنے کی کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔

سچ بول چال تازہ خبریں Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر