شوبز

ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے جسم میں درد کی سائیکل دوڑ رہی ہو

sbconline1 urdu news

sbconline1 urdu news


ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے جسم میں درد کی سائیکل دوڑ رہی ہو


(سچ بول چال Urdu news) رواں برس اگست میں ; بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے; نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ بیمار ہیں،اور انہیں کینسرلاحق ہو گیا ہے، مگر اس حالت میں بھی زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ انھیں اس ;بیماری کی توقع نہیں تھی; تاہم وہ اس کے علاج کے لیے; بیرون ملک; جائیں گی۔

سونالی باندرے بعدازاں ;علاج کے لیے امریکا; چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے علاج کیلئے اپنے سر کے ;بال ہٹوائے; تھے بالوں کو ہٹانے کے دوران وہ انتہائی ;جذباتی; نظر آئیں اور وہ رو پڑیں۔ دوران علاج سونالی باندرے اپنے مداحوں کو ;صحت اور بیماری; سے متعلق آگاہ کرتی رہیں۔ گزشتہ دن سونالی باندرے امریکہ میں علاج کے لیے آنے والے اداکار رشی کپور سے ملنے گئی جہاں انہیں خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

رشی کپور

گزشتہ ماہ رشی کپور بھی علاج کے لیے امریکہ گئے تھے جہاں ان کی بیماری کی تاحال تشخیص نہیں ہوئی ۔قیاس کیا جا رہا ہے کہ انہیں بھی; کینسر لاحق; ہوگیا ہے۔ تاہم ان کے خاندان نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

رشی کپور سے ملاقات اور علاج کے بعد ;سونالی باندرے; نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی اور بتایا کہ سرجری سے قبل اور دوران علاج ان کی ذہنی و جسمانی حالت کیسی رہی ۔انسٹاگرام پر لمبی چوڑی پوسٹ میں سونالی باندرے نے بتایا کہ ;گذشتہ چند ماہ سے وہ کافی درد; میں ہیں اور مسلسل جسمانی درد کے باعث بعض دفعہ; ذہنی اذیت میں بھی مبتلا; ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تیری خاطر، ہر دکھ منظور”تیری خاطرہر غم منظور مگرمحبت میں شرکت

اداکارہ نے اپنے درد اور تکلیف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے ایسا محسوس کر رہی ہیں جیسے ;درد کی سائیکل پورے جسم میں; دوڑ رہی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی; کیموتھراپی ہوچکی ہے; اور ان کا مزید علاج ابھی جاری ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اداکارہ نے اگرچہ اپنے پوسٹ میں; درد اور تکلیف کی باتیں; کھل کرکی ہیں تاہم ان باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بیماری کی وجہ مایوس بالکل نہیں ہیں۔ اور انہوں نے اس کا مقابلہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔

سچ بول چال تازہ خبریں Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top