اہم خبریں

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی کا فوری اجلا س طلب کرنے کا مطالبہ

sbconline1 urdu news

sbconline1 urdu news


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی کا فوری اجلا س طلب کرنے کا مطالبہ ۔


اسلام آباد(سچ بول چال Urdu news) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں ;اپوزیشن; اراکین نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی ، ;جمیعت علمائے اسلام; اور ;مسلم لیگ نون; کے ارکان شامل تھے ۔ سپیکر قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور ;شہباز شریف; کی گرفتاری پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مشاورت کے بعد کے بعد ;قومی اسمبلی; کے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔ اور ;سپیکر; سے درخواست کی ہے کہ اجلاس جلد از جلد بلایا جائے اور اجلاس میں شہباز شریف کو شرکت کیلئے طلب کیا جائے ۔ اوران کے لئے ;پروڈکشن آرڈر; جاری کیا جائے ۔ انوں نے کہا اورجماعتوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں سب کے لئے یہ معاملہ تشویشناک ہے۔

یہ خبر پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت کے خلاف یہ کاروائیاں ;انتقامی و سیاسی کارروائیاں; ہو رہی ہیں اور ان کاروائیوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ نیب نے قائد حزب اختلاف کو; صاف پانی کیس; میں بلایا اور; آشیانہ کیس;میں گرفتار کرلیا ۔ ایاز صادق نے کا کہ یہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ جب بھی کوئی ;ضمنی الیکشن; یا الیکشن آتا ہے تو مسلم لیگ نون کی کسی نہ کسی قیادت کو گرفتارکر لیا جاتا ہے۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ایسی انتقامی کاروائی ;مشرف دور; میں بھی نہیں کی گئی اور حکومت جو کچھ کررہی ہے اس کا کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کا ہی کہنا نا قابل افسوس ہے کہ حکومت کی پشت پر ;عدلیہ اورفوج ;کھڑی ہے۔ اور یہ سب ملکر ایک پارٹی کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اوراپوزیشن ان ;کارروائیوں کے خلاف چپ; نہیں رہے گی۔ یہ سب کچھ کسی اور جماعت کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔

سچ بول چال تازہ خبریں Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر