اہم خبریں

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

shahbaz-sharif

shahbaz-sharif


آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا


(سچ بول Urdu news ) گزشتہ روز نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں مسلم لیگ نون کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا اورآج انہیں ;احتساب عدالت; لاہور میں پیش کیا جائے گا، اور ;جسمانی ریمانڈ; کی استدعا کی جائے گی۔ نیب نے شہباز شریف کی باضابطہ گرفتاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جس کے بعد قائد حزب اختلاف کو گرفتار کیا گیا اور ;سپیکر; کی جانب سے رابطہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہباز شریف پر الزام عائد ہے کہ بطور وزیر اعلی پنجاب ;اختیارات کا غلط استعمال; کیا اور میرٹ پر ٹھیکہ لینے والی کمپنی کا ٹھکہ منسوخ کرا کر اپنے ;من پسند کمپنیوں ;کو ٹھیکے دیئے۔

یہ خبر پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں  سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف گرفتار

وزیر اطلاعات

اطلاعات کے وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے ;شہباز شریف; کی گرفتاری پہلی گرفتاری ہے اور مزید گرفتاریاں ہونی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ پاکستان کو ;لوٹنے والوں کا; احتساب ہونا چاہیے۔ حکومت نیب کو ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ترجمان مسلم لیگ( ن )

مسلم لیگ( ن ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء نے جو بیان دیا ہے کہ یہ پہلی گرفتاری ہے اور بھی مزید گرفتاریاں ہوں گی ، اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ ;نیب; کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کے اس بیان پر کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے; نیب کی کارروائی میں مداخلت; کرکے گرفتاریوں کی پیشگوئی کی ہے۔

نواز شریف

سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے; مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف; کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت; اپنی نااہلی کا ملبہ; شہبازشریف پرنہ ڈالے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت انتقام کی ذمہ دار ہے اور جو سلوک وہ آج ;مخالفین; کے ساتھ کررہے ہیں کل اس کے لیے تیار رہیں۔

سچ بول چال Urdu news


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top