پاکستا ن

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف گرفتار


آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف گرفتار کر لیا


لاہور(سچ بول چال Urdu news تازہ ترین خبر-5 اکتوبر 2018ء) آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب نے ;سابق وزیراعلی پنجاب; مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو حراست میں لے لیا ہے۔ شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا تھا۔ ترجمان مسلم لیگ ;نون; مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں ;سابق وزیر اعلی شہباز شریف; کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب لاہور نے ;شہباز شریف; کو آشیانہ کمپنی سیکنڈل کیس میں گرفتار کر لیا ہے، اور انہیں احتساب عدالت میں کل پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی باضابطہ ;گرفتاری; کیلئے نیب نے سپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کیا جس کے بعد ;گرفتاری; عمل میں لائی گئی۔ قومی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی; گرفتاری; سے قبل سپیکر کی اجازت ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم ;گرفتاری; کے بعد متعلقہ ادارے کی کی طرف سے سپیکر کو آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے ،اور ابھی تک قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی لیٹر; سپیکر آفس; موصول نہیں ہوا۔

یہ خبر پڑھیں : وفاقی کابینہ کا اجلاس پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری اور ;وزیر اعظم ہاؤس کے حوالے سے بڑے فیصلہ

 فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی گرفتاری ہے اور مزید ;گرفتاریاں; بھی ہونی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ;لوٹنے ;والوں کا احتساب ہونا چاہیے ،حکومت نیب کو ہر وقت ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔
دوسری جانب کسی بھی ;ناخوشگوار; واقعے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نیب آفس پہنچ گئی ہے ۔ جہاں گرفتاری کی خبر سن کر ;مسلم لیگ نواز; کے ارکان نیب کےآفس جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

سچ بول چال تازہ خبریں Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top