پاکستا ن

وفاقی کابینہ کا اجلاس پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری

urdu news

urdu news


وفاقی کابینہ کا اجلاس پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری اور ;وزیر اعظم ہاؤس; کے حوالے سے بڑے فیصلہ


اسلام آباد(سچ بول چالUrdu news تازہ خبر-4 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ;سو روزہ; حکومتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیااور اجلاس میں وزراء نے اپنی; وزارتوں; کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ;معاہدوں کی منظوری; کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ترقی تعاون سے; نیشنل سکلز یونیورسٹی; کے قیام کی منظوری دی گئی۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں; اقتصادی صورتحال ;پر بریفنگ دی اور معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات پر; وزیر خزانہ; اور انکی ٹیم کو سراہاتے ہوئے وزیراعظم نے اطمنان کا اظہار کیا ،اور ;وزیر خزانہ; اسد عمر کو اقتصادی شعبوں میں تعیناتیوں کا اختیار تفویض کردیا گیا۔ اجلاس میں میجر جنرل عارف کو بطور; ڈی جی اے این ایف ;تقرر کی منظوری بھی دی گئی۔

فواد چوہدری

اطلاعات کے وزیر; فواد چوہدری; نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ، پاکستان میں سعودی عرب بڑے پیمانے پر; سرمایہ کاری; کرے گا اور انہوں نےکہا کہ; اسحاق ڈار;کے دور اقتدار میں غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے افراد کو ;برطرف ;کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے سو روزہ پلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتی سو روزہ پلان کی تفصیلات کے لیے ایک ;ویب سائٹ لانچ; کر دی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں :  کراچی میں امن و امان کا مستقل قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم عمران خان

فواد چوہدری نے وزیراعظم ہاؤس کو; یونیورسٹی; بنانے کے حوالے سے کہا کہ ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے، جس کی سربراہی شفقت محمود کریں گے ,اور وزیراعظم ہاؤس کے کسی ;ملازم; کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے; سوا لاکھ;کے قریب ملازمین کو مستقل کیا اگر اس بارے بات کریں تو وہ ;ناراض; ہو جاتے ہیں ۔ مذید کہا کہ ترکی نے اسلام آباد میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اور سعودی عرب کی طرح; یو اے کا وفد ;پاکستان کے دورے پر آرہا ہے۔

سچ بول چال تازہ خبریں Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top