رحیم یار خان

پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈراور پھٹہ رکشہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز


پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈراور پھٹہ رکشہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ، تبدیل کی گئی کوئی; ٹرانسپورٹ; روڈ پر نہیں چلنے دی جائے گی سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی


رحیم یار خان (سچ بول چال Urdu news تازہ خبر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں; پبلک ٹرانسپورٹ; سے گیس سلنڈر ختم کرنے اور; محکمہ ٹرانسپورٹ; سے منظورشدہ لوڈ ٹرانسپورٹر رکشوں کے علاوہ دیگر;پھٹہ رکشہ; سواری کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایات پر سکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی; ریاست علی ;کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی; ڈیپٹی ڈریکٹر کالجز; ایمرجنسی آفیسر ;ریسکیو 1122; ;انچارج سپیشل برانچ ; محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن؛ ٹریفک پولیس پنجاب پولیس اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی ۔

سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی؛ ریاست علی؛ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں; ٹرانسپورٹ; سے; سلنڈر; ختم کرائے جارہے ہیں۔ جبکہ سی ای او ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے; سربراہان; کو سختی سے ہدایت دیں کے سکول و کالجز جس میں; طالب علموں اور اساتذہ ;کو ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے والی گاڑیوں کو; پٹرول ، ڈیزل; پرشفٹ کر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان 15 یوم میں سرٹیفکٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ; پبلک ٹرانسپورٹ; سمیت دیگر غیر قانونی ریفلنگ کرنے والوں خلاف بھی محکمہ سول ڈیفنس سمیت دیگر محکمے کاروائی کریں گے ۔اور ;قانون شکن; عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم اور رجسٹریشن بک کی جگہ نئی چیز آگئی ۔ جس کی قیمت پانچ سو تیس روپے مقرر

ریاست علی نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظور شدہ سواری و مال بردار وہیکل کے علاوہ تبدیل کی گئی کوئی; ٹرانسپورٹ; روڈ پر نہیں چلنے دی جائے گی۔ لہذا شہری از خود ;موڑسکل سواری; اور ;پھٹہ رکشہ ;ختم کریں، بصورت دیگر محکمہ ٹرانسپورٹ ایکسائز ٹریفک اور ;پنجاب پولیس; کریک ڈاؤن کریں گی۔ تبدیل کی گئی سواریوں سےلوڈ برداری کا کام کرنے والی سواریوں کے چالان کر کے انہیں; اصل حالت; میں لایا جائے گا۔ ان تمام مہمات کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی تمام متعلقہ ادارے کارکردگی کی رپورٹ; ڈپٹی کمشنر; آفس میں پیش کریں گے۔

سچ بول چال Urdu news تازہ خبر


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر