اہم خبریں

فالودہ شربت فروش کے بینک اکاؤنٹ میں سوا دو ارب روپے بھیجنے والوں کا پتہ چل گیا

https://www.sbconline1.com/2018/09/29/urdu-news-1411/


فالودہ شربت فروش کے بینک اکاؤنٹ میں سوا دو ارب روپے بھیجنے والوں کا پتہ چل گیا


کراچی (سچ بول چال Urdu news تازہ ترین خبریں-30ستمبر 2018ء)کراچی کے; فالودہ شربت فروش; کے بینک اکاؤنٹ میں ;سوا دو ارب روپے; بھیجنے والوں کا پتہ چل گیا ہے اور یہ بھی پتہ چلا ہےکہ یہ; ٹریڈ اکاؤنٹ; ہے جو ٹیکس سے بچنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

نجی نیوزچینل کے مطابق ;فالودے فروش; کے اکاﺅنٹ میں ;سوا دو ارب روپے; کی بڑی رقم کراچی کے ایک بڑے; کاروباری گروپ; نے بھیجی جسکو تفتیش کیلئے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ; منی لانڈرنگ ;کیس نہیں اس طرز کا نیا کیس ہے.یہ ٹریڈ اکاؤنٹ ہے اس اکاؤنٹ میں 2014-15میں کراچی کے ایک بڑے; کاروباری گروپ; کی طرف سے رقم بھجوائی گئی ۔ 2016میں سٹیٹ بینک نے اس کی; ایس ٹی آر; رپورٹ بھیجی تھی ۔ تاہم معاملہ; تاخیر ;کا شکار ہوتا رہا اب ;فالودہ شربت فروش ;کے ساتھ ;رقم بھیجنے; والے کوبھی طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب بھرکی تمام پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق چیف جسٹس کاازخود نوٹس

ذرائع کے مطابق اس طرز کے ;اکاؤنٹ ٹیکس سےبچنے کیلئے کھولے جاتے ہیں ۔ دوران تحقیقات اس طرح کے کئی اور; اکاؤنٹس; کا بھی پتہ چلا ہے۔ اکاؤنٹ کھلوانے کیلئےسادہ;لوگوں; کو مراعات اور لالچ دی جاتی ہے اور ان کے ناموں پر؛ اکاؤنٹ کھول؛ لیئے جاتے ہیں۔ فالودہ شربت فروش ;عبد القادر ; نے کہاکہ ایف آئی اے کے لیٹرسے اپنے نام پر; اکاؤنٹ; اوردو ارب روپے کامعلوم ہوا ہے۔ پتہ نہیں میرے ;اکاؤنٹ ;میں رقم کیسے بھجوائی گئی؟پولیس میرے گھرکے باہرموجودہے ۔میں توان پڑھ آدمی ہوں اردو میں دستخط بھی مشکل سے کرتاہوں۔

تازہ ترین خبریں سچ بول چال Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top