پاکستا ن

اللہ تعالی نے مجھے یہ عہدہ اس لئے دیا ہے کہ میں وردی میں بندے مارنے والوں کا حساب لوں : چیف جسٹس آف پاکستان

sbconline1 Urdu news

sbconline1 Urdu news


اللہ تعالی نے مجھے یہ عہدہ اس لئے دیا ہے کہ میں وردی میں ;بندے مارنے ;والوں کا حساب لوں : چیف جسٹس آف پاکستان


لاہور: (سچ بول چال Urdu news تازہ ترین خبر-28ستمبر 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ;پولیس کی وردی; میں جو بندوں کا قتل کرتے ہیں ان کا حساب لینے کے لیے ;اللہ تعالی; نے مجھے یہ عہدہ عطا کیا ہے۔

لاہور رجسٹری میں ;اکبری سٹور; کی اراضی ;سستے داموں; فروخت کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس آف پاکستان; میاں ثاقب نثار; کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ; دولت مند; شخص کے مرنے پر سارے رشتے دار چاچے مامے کزن بن کر مال ہڑپ کرنے کے لئے; گدھ ;بن کر آگئے۔ کیا یہ انصاف ہو رہا ہے؟ ۔ اس ملک میں جس کے ہاتھ میں جو آیا ہے وہ لوٹ کر کھا گیا ہے۔

جیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں ;ایس پی; ، سی آئی اے; عمر ورک ;کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ،شہر کے ہر بڑے سے بڑے تنازعے میں ;عمر ورک; کا نام ہی کیوں آتا ہے۔ آپ ابھی تک میری ڈکیتی کے ملزم کو پکڑ نہیں سکے۔ مجھے معلوم ہے آپ اس مقام پر; کن وجوہات; کی بنا پر پہنچے ۔ عمر ورک نے کہا اکبری سٹور میں ;سی سی پی او; امین وینس کے کہنے پر مداخلت کی۔

مزید پڑھیں : بیوی کی نازیباتصاویرانٹرنیٹ پراپ لو ڈ کرنے کا الزام ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی گرفتاری کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان

میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ;عمر ورک; بندوں کو مار دیتا ہے۔ جو پولیس کی وردی میں بندے مارتے ہیں ، ان لوگوں کا حساب لینے کے لیے؛ اللہ تعالی؛ نے مجھے یہ عہدہ دیا ہے ۔ سابقہ ;سی سی پی او; امین وینس اور عمر ورک کے خلاف; انکوائری; کا حکم دیتے ہوئےعدالت نے دونوں کو انکوائری تک معطل کردیا۔

اکبری سٹور کی اراضی ;سستے داموں; فروخت کرنے کے معاملے پر اکبری سٹور کی چار برانچوں اور شیئر ہولڈرز سابق چیف انجینئر; شوکت شاہین; سمیت دیگر کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

سچ بول چال تازہ خبریں Urdu news


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top