پاکستا ن

جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے آئی ایس پی آر


امن کی خواہش کو; کمزوری; نہیں سمجھنا چاہیے پاک فوج جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے ڈی جی آئی ایس پی آر; میجر جنرل آصف غفور


راولپنڈی (سچ بول چال Urdu news) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے  پاکستان کو; دہشت گردی; کا شکار بنایا گیا ہم نے کامیابی کے ساتھ ;دہشت گردی ;کا مقابلہ کیا۔ بہت سی قربانیوں کے بعد امن قائم کیا ۔ ہم جانتے ہیں امن پسندی کی قیمت کیا ہے ;،اس لیے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔بھارت ہمیشہ ;مذاکرات; سے فرار ہواہے۔ حکومت پاکستان آج بھی دعوت دیتی ہے کہ بھارت آئے اور مل بیٹھ کر بات کرے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ ;بھارتی حکومت ;کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے۔ بھارت میں; آزادی کی تحریکیں; چل رہی ہیں۔ بھارتی فوج اپنی ملکی ;سیاست; میں گھری ہوئی ہے ۔ عالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کی باتیں کر رہی ہے ۔

یہ خبر پڑھیں : فالودہ شربت فروش کے بینک اکاؤنٹ میں سوا دو ارب روپے بھیجنے والوں کا پتہ چل گیا

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ؛جنگ ؛اس وقت ہوتی ہے جب کوئی تیارنہ ہو؛ پاک فوج ایک تجربہ کار اور بہادر فوج ہے؛جو ہر وقت تیار ہے۔ ہم امن کے راستے پر چلیں گے تاہم امن کی خواہش کو؛ کمزوری؛ نہیں سمجھنا چاہیئے۔ جس کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا یا کسی قسم کی  کوئی ;کارروائی; ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھارتی ;آرمی چیف ;امن و امان کی صورتحال خراب نہ کریں ، ہم نے کسی بھی; فوجی; کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی۔بھارتی حکومت ;کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے۔ بھارت میں; آزادی کی تحریکیں; چل رہی ہیں۔ بھارتی فوج اپنی ملکی ;سیاست; میں گھری ہوئی ہے ۔

سچ بول چال Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top