پاکستا ن

بھارتی قیادت بصیرت سے عاری ،بھارت کا منفی رویہ قابل افسوس ہے وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ بھارتی قیادت بصیرت سے عاری ہے بھارت کا منفی رویہ قابل افسوس ہے۔


 اسلام آباد( سچ بول چال Urdu news) وزیراعظم ;عمران خان; نے اپنے؛ ٹوئٹر پیغام؛ میں کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کی دعوت کے جواب میں; بھارت; کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ; افسوسناک; ہے ۔عمران خان نے کہا کہ پوری زندگی میں میں نے ;چھوٹی سوچ; والے لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر; قابض; ہوتے دیکھا، اور یہ لوگ بصیرت اور دوراند یشی سے محروم ہوتے ہیں۔ان میں وسیع ا لنظری اور; سوچنے; سمجھنے; کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

 وزیراعظم ;عمران خان; نے دو روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ تمام ;تنازعات; کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا ۔ بھارتی حکومت نے وزیراعظم ;عمران خان; کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہونے کو طے کی تھی ۔

یہ خبر پڑھیں : شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی دو ممالک کی کمپنیوں کو ٹرمپ انتظامیہ نے بلیک لسٹ کردیا

تاہم دوسرے روز; بھارت; نے; مقبوضہ کشمیر; کی حالیہ صورتحال کا بہانہ بنا کر; وزرائے خارجہ; کی ملاقات کو منسوخ کردیا۔ وزیر خارجہ ;شاہ محمود; قریشی نے بھی کہا کہ; پاکستان; کے جذبہ خیر سگالی پر بھارت کا پیچھے ہٹنا قابل افسوس ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ; بھارت; نے وزرائے خارجہ ملاقات طے کی اور بعد میں انکار کے لیے جواز تلاش کیا۔

سچ بول چال Urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر