پاکستا ن

پاکستان کو امن اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی


پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان  کو خطے میں امن اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے۔


 

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) بھارت کی طرف سے ;پاک بھارت; وزراء خارجہ ملاقات کو منسوخ کرنے پر وزیر خارجہ ;شاہ محمود قریشی; نے کہا ہے کہ,  بھارت کی طرف سے ملاقات سے انکار پر حیرانگی ہوئی ہے. لگتا ہے بھارت گھبراہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور ملاقات سے پہلے بھارت کے قدم ڈگمگانے لگے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ، پاکستان خطے کی بہتری اور خطے میں امن چاہتا ہے۔ بلوچستان میں مداخلت کے باوجود ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،اور اسی لیے ;وزیراعظم پاکستان; نے بھارتی ;وزیراعظم ;کو خط بھی لکھا،اور بھارت کو ایک مثبت پیغام دیا ، لیکن ;بھارتی; ترجیحات کچھ اورہی ہیں۔ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ; شاہ محمود قریشی; نے کہا، ہر مسلے کا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے۔ الجھے ہوئے مسائل کو مزید الجھانے کی بجائے انہیں سلجھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ، پاکستان نے بھارت کو ہار بار ;مذاکرات; کرنے کی پیشکش کی، لیکن افسوس کی بات ہے کہ بھارت کی جانب سے کبھی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ،ایسے بہت سے ;ثبوت; موجود ہیں جو مذاکرات میں ;بھارت; کی جانب سے مداخلت کر رہے ہیں۔ لگتا ہے بھارت میں انتخابات کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

 


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top