پاکستا ن

کراچی میں امن و امان کا مستقل قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم عمران خان۔

وزیر اعظم پاکستان ;عمران خان; نے کہا ہے کہ کراچی میں ;امن و امان; کا مستقل قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے. کیونکہ امن و امان کے بغیر مستحکم معیشت کا ہدف پورا نہیں کیا جا سکتا۔


کراچی( ویب ڈیسک ) ;امن و امان ;کی صورتحال کے حوالے سے ;وزیراعظم ;کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں گورنر سندھ, وزیراعلی سندھ, کمانڈر5 کور, چیف سیکریٹری سندھ, کمشنر کراچی, ڈی جی رینجرز, آئی جی سندھ, سکریٹری داخلہ سندھ اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے ۔

  کراچی میں امن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلااس میں آئی جی سندھ ;کلیم امام;نے کراچی میں امن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز ;میجر جنرل محمد سعید; نے کراچی میں آپریشن سے متعلق اجلاس میں موجود ارکان  کو آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کے ;کراچی; میں جرائم 90 فیصد کمی آئی ہے ۔ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اداروں کی کارکردگی کو; وزیراعظم پاکستان; نے سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ اور یہ سب; قانون نافذ; کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

. اجلاس

 اجلاس کے دوران; وزیر اعظم عمران خان; نے کہا کہ حکومت کی اوالین ترجیح امن و امان کا مستقل قیام ہے۔ امن کے بغیر مستحکم معیشت کے اہداف پورے نہیں کیئے جاسکتے ،۔ پاکستان کا معاشی دارالخلافہ کراچی ہے ۔ حکومت امن و امان کے لئے; صوبہ سندھ ;کی معاونت جاری رکھے گی۔ انٹیلی جنس اداروں اور صوبائی اداروں کے درمیان ;وفاق ;کے بہتر رابطے بہت ضروری ہیں۔ رابطوں سے ملک میں ;امن  ; مستحکم ہوتا ہے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ;عمران خان; کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کراچی پہنچے تو گورنرسندھ ;عمران اسماعیل; اور وزیر اعلی ;مراد علی شاہ ;سمیت حکام نے ایئرپورٹ پر; وزیراعظم پاکستان; کا استقبال کیا۔ اس کے بعد مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پرحاضری دی اورفاتح خوانی کی۔ وزیراعظم ;عمران خان ;نے شہید ملت لیاقت علی خان اور محترمہ; فاطمہ جناح ;کی قبرں پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم ;عمران خان; نے  اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں؛ وزیر اعلی ؛سندھ اور ؛گورنر سندھ؛ سے ملاقات کی۔


 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top