اہم خبریں

بیوی کی نازیباتصاویرانٹرنیٹ پراپ لو ڈ کرنے کا الزام ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی گرفتاری کا حکم


 سابقہ بیوی کی نازیباتصاویرانٹرنیٹ پراپ لو ڈ کرنے کے الزام میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔


لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے؛جیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں؛ ڈی آئی جی گلگت بلتستان کیس کی سماعت کی ڈی آئی جی ؛جنید ارشد ;نے اپنی سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر ;سوشل میڈیا ; پر اپ لوڈ کی تھیں۔

جنید ارشد ;کی سابقہ اہلیہ ;عائشہ سبحانی; نے چیف جسٹس کو درخواست دی تھی کہ;اس کے سابق شوہر جنید ارشد نے ان کی نا زیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔ کیس کی سماعت کے دوران ;چیف جسٹس آف پاکستان; نے; ڈی آئی جی جنید ارشدکو گرفتار کرنے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

جنید رشد ;کو ٹرائل کورٹ سے ;ضمانت خارج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا ۔ میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پولیس افسر اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ کل تک ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

بااثر ملزم کے خلاف ;ایف آئی اے; سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا تھا ۔ ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد پر الزام ہے کہ; اس نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کی ;نازیبا تصاویر ;فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔ اور اسے بلیک میل بھی کیاجاتا رہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top