اہم خبریں

 سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ لندن میں انتقال کر گئیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہل اہلیہ لندن میں انتقال کر گئیں


 سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی  اہلیہ لندن میں انتقال کر گئیں۔


 سابق وزیر اعظم  میاں محمد نواز شریف کی ،اہلیہ ;بیگم کلثوم نواز; اب ہم میں نہیں رہیں ۔یہ بات مسلم لیگ نواز کے صدر ;میاں محمد شہباز شریف; نے ،بیگم کلثوم نواز کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہی۔

 میاں محمد نواز شریف کی ;اہلیہ بیگم کلثوم نواز; گزشتہ ایک سال سے گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ، وہ لندن کے اسپتال سے اپنا علاج کرا رہیں تھیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ای سی یو منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

 بیگم کلثوم نواز ;مصری شاہ میں ایک کشمیری خاندان میں 29 مارچ 1950 کو پیدا ہوئیں ، انہوں نے مصری شاہ کے مدرسہ ۃالبنات سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اور بعد میں جامعہ پنجاب سے اردو میں; ایم اے ;کیا ۔ بیگم کلثوم نواز کی شادی 1971 میں میاں محمد نواز شریف سے ہوئی ۔ بیگم کلثوم نواز کو تین مرتبہ خاتون اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہاہے۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا پیغام

 پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ‘وزیر اعظم عمران خان ;سمیت، تمام اہم سیاسی شخصیات نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔;وزیر اعظم پاکستان عمران خان ;نے نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ;محترمہ کلثوم نواز ;,ایک بہادر خاتون تھیں۔اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت واپس لانے اور جنازے میں شرکت کیلئے نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ; محترمہ کلثوم; نواز کی وفات پر دکھ کااظہارکیااور کہا، حکومت محترمہ کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ۔وزیراعظم کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ ;بیگم کلثوم نواز; کے لواحقین کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی اور مکمل تعاون کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔


 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر