اہم خبریں

پاکستان کا بچہ بچہ اب علم حاصل کرے گا نئی گورنمنٹ نے آتے ہی تعلیم سے متعلق اہم اعلان کردیا


پاکستان کا بچہ بچہ اب علم حاصل کرے گا نئی گورنمنٹ نے آتے ہی تعلیم سے متعلق اہم اعلان کردیا


اسلام آباد (سچ بول چال آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم نے; اپنا عہدہ سنبھالتے ہی; ایجوکیشن پالیسی لانے کا اعلان کردیا; قومی ایجوکیشن پالیسی لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے; وزارت تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ; پڑھے لکھے پاکستان کے لیے ہر قسم کے اقدامات کیے جائیں گے ۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ; تعلیم کے جس معیار کو ہم آج تک نہیں اپنا سکے ;اب ہم اعلیٰ تعلیمی معیار کو اپنائیں گے ;ان کا کہنا تھا کہ; تعلیم کے میدان میں بہتر اور معیاری پالیسی بنانا ہماری ذمہ داری ہے،آئین کے تحت پاکستان کے بچے بچے کو تعلیم کے زیور سے راستہ کریں گے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزارت تعلیم میں تمام خالی آسامیاں میرٹ کی بنیاد پر پر کی جائیں گی ;تمام اداروں کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتا ہوں; اگلے ماہ سے ;تعلیمی اداروں کا دورہ کروں گا ;صوبوں کی مشاورت سے تعلیم کے شعبے میں انقلاب لایا جائے گا۔

گلگت بلتستان اور ;کشمیر میں خاص طور پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ;وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کروڑوں بچوں کا سکول نہ جانا ملک اور قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

دور حاضر میں اسکل ڈیولپمنٹ ایک اہمیت حاصل کر چکا ہے; ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں داخلے ملیں; اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے پاکستانی بچوں کو ہنر مند بنایا جائے۔

سچ بول چال آن لائن1 urdu news pk



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top