پاکستا ن

وفاقی کابینہ کا اجلاس ،صدر ،وزیراعظم، وزراء اور مشیروں ،کے صوابدیدی فنڈ ختم ،کابینہ نے منظوری دے دی،


وفاقی کابینہ کا اجلاس ،صدر ،وزیراعظم، وزراء اور مشیروں ،کے صوابدیدی فنڈ ختم ،کابینہ نے منظوری دے دی


اسلام آباد : (سچ بول چال آن لائن) وزیر اعظم پاکستان; عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ;جس میں سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے اور حکومت کے ابتدائی سو;100;دن کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بارے میں غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق: وزیراعظم پاکستان;کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا ;اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ; سابق حکومتوں نے سرکاری خزانے کو اپنی جاگیرسمجھ کر استعمال کیا ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بارہ مہینوں کے اندر 51 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈ کا استعمال کیا ;اور ایم این ایز کو 30 ارب کے فنڈز جاری کیے; جبکہ صدر پاکستان نے 8 سے 9 کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈز کا استعمال کیا ،لہٰذا وفاقی کابینہ نے;وزیراعظم و صدر مملکت سمیت ؛تمام وزیروں ; مشیروں کے صوابدیدی فنڈز; ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے ;وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ اقدام ایک تاریخی اقدام ہے۔

وزیر اطلات

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ وفاقی کابینہ نے، بیرون ملک دوروں کو محدود کرنے; ملک بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی کرانے ،ملک بھرمیں بڑی تعداد میں درخت لگانے سمیت ،پنجاب ،خیبر پختونخوا ،میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے آڈٹ کی بھی منظوری دی ہے ،جس میں میٹرو منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا; انہوں نے کہا کہ میٹرو بس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے; میٹرو جیسے بڑے منصوبوں میں بڑی کرپشن ہو ئی ہے;اس کرپشن کا پتہ کرانا بہت ضروری ہے ; تمام میگا منصوبوں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری دفاتر میں ہفتے کی چھٹی

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ;سرکاری دفاتر میں ہفتے کی چھٹی کے برقرار رکھا گیا ہے ;لیکن سرکاری دفتر وںمیں کام کے اوقات صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے ،اس کے علاوہ وزیر اعظم ;اور چیف جسٹس; سمیت جن لوگوں کو بھی; فرسٹ کلاس سفر کرنے کی سہولت میسر تھی وہ بھی ختم کر دی گئی ہے; اور وزیراعظم پاکستان دوروں دوران ; اپنا خصوصی طیارہ استعمال میں نہیں لائیں گے۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کےاحکامات جاری کر دیئے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ; وزیراعظم پاکستان کی خواہش ہے کہ ،پاکستان کے اندر بادشاہوں کی طرح حکمرانوں کا پیسہ خرچ کرنے کا رواج ختم ہونا چاہیے; ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار سنبھالتے ہی مسلسل کابینہ کے اجلاس ہو رہے ہیں; اور وزیر اعظم پاکستان نے اگلا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے; عید پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین دن چھوٹی تھی اور انڈسٹریز بھی بند تھی تولوڈشیڈنگ کیوں ہوئی۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کےہم امین ہیں ;ان میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، سی پیک منصوبے ہر صورت مکمل کریں گے ;اور تمام گرانٹس اور منصوبے پارلیمنٹ میں لائے جائیں گے;اور ان کی پارلیمنٹ منظوری لی جائے گی۔

سچ بول چال آن لائن1 urdu news pk



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top