رحیم یار خان

پنجاب بھرمیں 25 ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کی منظوری ماڈل منڈیوں میں عوام کوکیا کیا سہولیات میسر ہوںگی؟


 پنجاب بھرمیں 25 ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کی منظوری ماڈل منڈیوں میں عوام کوکیا کیا سہولیات میسر ہوںگی؟


رحیم یار خان( ویب ڈیسک )شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریات مہیا کرنے کے لئے پنجاب برا میں 25 ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے ، اسپیشل سیکریٹری زراعت مارکیٹنگ احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ بھر میں 25 ماڈل زرعی منڈیوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق: شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ رحیم یار خان، حافظ آباد ،گوجرانوالہ، مظفرگڑھ، راجن پور، ڈیرا غازی خان ،بہاولپور، ملتان ،بورے والا ،کہروڑپکا ،دینا، تلہ گنگ، دیپالپور، پاکپتن ،بھکر، سمندری، فیصل آباد، چنیوٹ ،کچہ لاہور، شیخوپورہ، نانکانہ صاحب ، خانیوال ،سرگودھا، چیچہ وطنی، پپلاں ،کو ایک ماہ کے اندر ماڈل منڈیوں کے سانچے میں ڈھالا جائے گا۔

ان ماڈل منڈیوں میں، صفائی کےمعیاری انتظامات کیے جائیں گے، پھل کی مکھی کےتدارک ، ڈینگی سے بچاؤ کے مکمل انتظام ہوں گے ،اور منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے گی ،ان منڈیوں کو تجاوزات سے پاک رکھا جائے گا ،ان ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس شیڈول ،کمیشن اور روزانہ کے نرخ آویزاں جگہوں نصب کئے جائیں گے، اور ان ماڈل مارکیٹس میں شفافیت کے نظام کو لازم بنایا جائے گا ۔

ماڈل منڈیوں میں روزانہ کی بولی کی بنیاد پر نرخ مقرر کئے جائیں گے، ماڈل منڈیوں کو ایک مثال بنا کر پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد باقی منڈیوں کا نظام بھی اس کے مطابق قائم کیا جائے گا ،ترجمان نے کہا کہ ان ماڈل منڈیوں میں، شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائےضروریات میسر ہوگی ،عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ زراعت کے شعبہ زرعی مارکیٹنگ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع رحیم یارخان کی حدود میں واقع شوگر ملیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top