پاکستا ن

اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کےاحکامات جاری


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کوحق رائے دہی استعمال کرنے کےاحکامات جاری کر دیئے


اسلام آباد (سچ بول چال آن لائن) بیرون ملک پاکستانیوں کو; اپنے ووٹ کےحق کے استعمال کرنے سے متعلق، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا ;اجلاس کی صدارت سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نیکی ; اجلاس میں نادرا حکام کے علاوہ الیکشن کمیشن کے ;دیگر افسران و عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

الیکشن کمیشن

تفصیلات کے مطابق : ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نادرا کو انٹرنیٹ ووٹنگ سافٹ ویئر کو پریکٹیکلی مظاہرہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ;اور 15 ستمبر تک بیرون ملک پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل کرنے کو کہا گیا ہے; ای سی پی کے مطابق; بیرون ملک پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور ;قومی شناختی کارڈ برائے بیرون رکھنے والے تمام اوورسیز پاکستانی رجسٹریشن کروانے کے اہل ہیں; اور اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ; اکتوبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں; وہ سمندر پار پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، جنوں نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرائی ہوگی ;الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق; نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی; نادرا اوردفترخارجہ کے ذریعے سفارتخانوں کی مدد سے بیرون ملک پاکستانیوں رجسٹریشن کے حوالے سے; آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان

واضح رہے کہ، گزشتہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ;اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق بیرون ملک پاکستانیوں کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے ،ضمنی انتخابات میں بیرون ملک ;پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی; میاں ثاقب نثار; چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیا تھا کہ نادرا کی مدد سے الیکشن کمیشن تمام انتظامات کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کا اجلاس ،صدر ،وزیراعظم، وزراء اور مشیروں ،کے صوابدیدی فنڈ ختم

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ, پائلٹ پروجکیٹ بنانے پر ;الیکشن کمیشن اور نادرا کے مشکور ہیں; ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو آپریشن پلان اور الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کےتحت مکمل ہونا چاہیے; اورپائلٹ پراجیکٹ انتخابی عمل کو فول پروف بنانے کے لیے۔ نادرا الیکشن کمیشن کی معاونت کرے ۔ پریکٹیکلی نفاذ کا مقصد یہ ہرگز نہیں ہے کہ; اس کے نتائج نظر انداز کرکے اسے چھوڑ دیا جائے۔

سچ بول چال آن لائن1 urdu news pak



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top