اہم خبریں

عمران خان کے پہلے خطاب نے ہی مخالفین کے دل میں پاکستانیت جگا دی، لیگی رہنما سچ اگلنے لگے،


عمران خان کے پہلے خطاب نے ہی مخالفین کے دل میں پاکستانیت جگہ دی، لیگی رہنما سچ اگلنے لگے


اسلام آباد(سچ بول چال آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ;پہلا قوم سے خطاب مخالفین کے دل میں اتر گیا ; کہتے ہیں وزیراعظم پاکستان نے جو خطاب قوم سے کیا وہ بہت ہی پر اثر ہے; اگر وہ 40فیصد ان باتوں پر عمل کرا گئے تو پاکستانی قوم کے لیڈر بن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق : ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر ، احساتب عدالت کے باہر; کئی لیگی رہنما آپس میں سرگوشیاں کرتے رہے; کہ عمران خان نے جو خطاب قوم سے کیا ہے وہ بہت ہی پر اثر ہے ;اور اگر وہ اپنے وعدوں کی 40 فیصد تک بھی تکمیل کر جاتے ہیں; تو قوم کے لیڈر بن جائیں گے۔

مزید پڑھیں : گھبرانے والا بالکل نہیں، اللہ تعالی نے مقابلہ کرنا سکھایا ہے

ذرائع کے مطابق نام راز میں رکھنے کی شرط پر ;ایک لیگی رہنما نے بتایا کہ; وزیر اعظم نے جو خطاب قوم سے کیا ہے ;وہ میرے دل میں جا لگا ہے; اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ، میں خود بول رہا ہوں; دلوں پر وہی باتیں اثر کرتی ہیں، جو دل سے نکلی ہوں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نون لیگ کے رہنما سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے وزیر اعظم کا خطاب سنا ;تو انہوں نے جواب دیا ،جی ہاں سنا، عمران خان نے خارجی محاذ کے علاوہ;عمران خان نے اپنے خطاب میں زندگی کا کوئی طبقہ ایسا نہیں چھوڑا جس پر انہوں نے بات نہ کی ہو; یا جس کا ذکر نہ کیا ہو۔

سچ بول چال آن لائن1 urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top