رحیم یار خان

ضلع رحیم یارخان کی حدود میں واقع شوگر ملیں آنے والے شوگر سیزن کے آغاز سے پہلے یہ کام ہرحال میں کریں: ڈی سی رحیم یار خان۔


 ضلع رحیم یارخان کی حدود میں واقع شوگر ملیں آنے والے شوگر سیزن کے آغاز سے پہلے یہ کام ہرحال میں کریں: ڈی سی رحیم یار خان۔


رحیم یارخان( ویب ڈیسک) ڈی سی رحیم یارخان، جمیل احمد جمیل، نے ہدایات جاری کرتے ہوئے شوگر مل مالکان کو کہاں ہے کہ، وہ آئندہ شوگر سیزن شروع ہونے سے پہلے لنک روڈ تعمیر کرا لیں اوراپنے پارکنگ یارڈ بنائیں۔

تفصلات کے مطابق : گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ،جمیل احمد جمیل ،نے ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈپٹی ڈرایکٹر ڈیویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا ،اور نمائندہ این ایچ اے کے ساتھ میٹنگ کے دوران ،ضلع رحیم یارخان کی حدود میں، واقع قومی شاہراہ پر موجود شوگر ملوں کو لنک روڈ تعمیر کرانے اوراپنی زمین خرید کر پارکنگ یارڈ بنانے کے احکامات جاری کےج ۔

انہوں نے کہا قومی شاہراہ پر واقع موجود شوگر ملوں کو قانون کے مطابق لنک روڈ بنانے کے لئے متعلقہ محمےگ معاونت کریں، اور شوگر ملز انتظامیہ شوگر سیزن شروع ہونے سے پہلے لنک روڈ تعمیر کرا لیں اور اپنی زمین خرید کر ٹرالیوں کے لیے پارکینگ یارڈ بھی بنائیں ،تاکہ آنے والے سیزن میں کاشتکاروں کوشوگر مل تک گنا پہنچانے میں سہولت میسر آسکے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کے مسائل کو کم کیا جا سکے، جو کہ عوام کے لیے شدید پریشانی اور حادثات کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اقدام سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہو گا،اور شوگر ملز مالکان سے سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top