پاکستا ن

عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ایوان میں خطاب پہلا دھماکہ دار اعلان،


 عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ایوان میں خطاب پہلا دھماکہ دار اعلان


اسلام آباد (سچ بول چال آن لائن )نو منتخب وزیر اعظم پاکستان;عمران خان نے ;ایوان میں خطاب کے دوران کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ،اور پاکستان میں تبدیلی لانے کا موقع دیا، اس کے بعد پوری قوم کا شکر گزاروں ہوں خاص طور پر نوجوان طبقہ کا بھی شکرگزار ہوں جنولں نے مجھےاس مقام تک لانے میں بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ;جس تبدیلی کیلئے قوم 70 سال سے انتظار کررہی تھی ،انشاءاللہ ہم ہیں میں; اللہ کے سامنے کھڑا ہو کر اپنی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ;جو تبدیلی ہم اب لے کر آئیں گے یہ قوم اس تبدیلی کیلئے ترس رہی تھی ; سب سے پہلے اس ملک میں ہم نے کڑا احتساب کرنا ہے ;اللہ کے سامنے قوم کے ساتھ وعدہ کرتا ہوں کہ ;جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان سے ایک ایک پائی وصول کرونگاں۔

انہوں نے کہا کہ; یہ بھی میرا قوم سے وعدہ ہے کہ کسی ڈاکو کو کسی قسم کا این آراو نہیں ملے گا;مجھے کسی ملٹری ڈکٹیٹر نے نہیں پالا تھا ;میں اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر یہاں تک پہنچا ہوں; میں ان لوگوں کو احتساب کے دائرے میں لاواں گا جنہوں ملک و قوم کے بچوںکا پیسہ لوٹا ہے ۔

عمران خان

انہوں نے کہا عمران خان نے کہا کہ 22 سالہ جدوجہد کر کے اس مقام پر پہنچا ہوں، میرے ہیرو قائد اعظم محمد علی جناح تھے،جنہوں نے40 سال تک جدوجہد کرکے پاکستان حاصل کیا ، اور میرا پوری قوم سے وعدہ ہے کے اس پارلیمنٹ کو بااختیار بناؤں گا ،مہینے میں دو دن پارلیمان میں آؤں گا اور کھڑاؤں کر سوالوں کا جواب دوں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کڑا احتساب کیا جائے گا اور لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائی جائے گی ، جس طرح چاہیں تحقیقات کر ائیں، سپریم کورٹ جائیں، ہم تیار ہیں، شور مچائیں کچھ کریں میں کسی کی بلیک میلنگ میں آنے والا نہیں ہوں ان کہان تھاکہ اگر دھرنا دینا ہے تو ہم دھرنے کے لئے آپ کو کنٹینر مہیا کریں گے کھانا بھی پہنچائیں گے۔

محمد شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مہینہ کنٹر میں بیٹھ کر دھرنا دے کر گزاریں تو میں مان جاؤں گا کیا آپ کے دل میں بھی عوام کے لئے ہمدردیاں ہیں۔

سچ بول چال آن لائن1 sbc urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر