انٹر نیشنل

شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی دو ممالک کی کمپنیوں کو ٹرمپ انتظامیہ نے بلیک لسٹ کردیا


شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی دو ممالک کی کمپنیوں کو ٹرمپ انتظامیہ نے بلیک لسٹ کردیا


واشنگٹن (سچ بول چال International Urdu news ) ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا کے، ;ایٹمی پروگرام ;کو ختم کرنے اور اس پر اپنا دباؤ برقرار رکھنے کے لیے ، چینی کمپنی ،;ڈالیان;;، سن مونز سٹار; اور; سنسمس ;،پر الزام لگایا ہےکہ، یہ کمپنیاں جعلی دستاویزات کے ذریعے شمالی کوریا میں برآمدات کرتی ہیں، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں نے شراب اور سگریٹ کی کھیپ غیر قانونی تجارت کے ذریعے ;شمالی کوریا; کو برآمد کی اس غیرقانونی تجارت کے ذریعے; شمالی کوریا ;کی حکومت اربوں ڈالرکی کمائی ہوئی ۔

واشنگٹن کی جانب سے ،روس کی کمپنی; پروفینیٹ; کو بھی یہ بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ،اس کمپنی پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے ،امریکہ نے ;پروفینیٹ ;کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ، روس کی، بندرگاہوں پر شمالی کوریاکے بحری جہازوں کو مال چڑھانے اور ایندھن فراہمی کی سہولیات اس کمپنی نے فراہم کی۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ کا بحیثیت امریکن صدر دوبارہ منتخب ہونا بہت مشکل مہاتیرمحمد

امریکہ اور شمالی کوریا تعلقات طویل مدت سے خراب تھے، تاہم حال میں ،دونوں ممالک دونوں ممالک کے سربراہان نے ;سنگاپور; میں تاریخی ملاقات کی اور شمالی کوریا نے اپنے; ایٹمی پروگرام; کو ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا ،جس سے ایک امید کی ہوا چلی تھی کہ، اب شاید شمالی کوریا دنیا میں تنہائی سے نکلنے اور مرکزی دھارے میں واپس آنے میں کامیاب ہو جائے ، مگر تاحال یہ کام اتنا جلدی ہوتا محسوس نہیں ہو رہا۔

سچ بول چال International Urdu news


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر