رحیم یار خان

ڈپٹی کمشنررحیم یار خان کا 14 اگست پر تبدیلی کا اعلان ،تقریب میں ایسا کام کردیکھا یا جسے جان کر آپ بھی داد دئیے بنا نہیں رہیں گے۔


 ڈپٹی کمشنررحیم یار خان کا 14 اگست پر تبدیلی کا اعلان ،تقریب میں ایسا کام کردیکھا یا جسے جان کر آپ بھی داد دئیے بنا نہیں رہیں گے۔


رحیم  یارخان (ویب ڈیسک)  رحیم یار خان میں ,ملک کا ,71,واں یوم آزادی بھر پور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ,یوم آزادی تقریبات کے سلسلہ میں، مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد ہوا ،جس میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل مہمان خصوصی تھے ۔

تفصیلات کے مطابق : ضلع رحیم یار خان میں پاکستان کا یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ضلعی ہیڈکواٹر اور چاروں تحصیلوں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں اور رحیم یارخان شہر بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ، شیخ خلیفہ پبلک سکول میں منعقدہ مرکزی تقریب میں، مختلف سکولوں کے طلباءوطالبات، نے ٹیبلوز، ملی نغمے، خاکے اور تقریروں کے ذریعے وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔

شیخ خلیفہ پبلک سکول میں منعقدہ مرکزی تقریب میں خطاب کے دوران ،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ، ہم سب نے مل کر ملکی حالات بدلنے ہیں اور میں آج اس تبدیلی کا اعلان کرتا ہوں کہ ضلع رحیم یار خان میں کوئی ،وی ،آئی ،پی، پروٹوکول نہیں لے گا اورکتنی ہی بڑی شخصیت کیوں نہ ہو ،کسی کے لئے بھی ٹریفک نہیں روکی جائے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے۔

انہوں نے کہاآج14اگست کے دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کا ہر افسر اور جوان شہریوں کو سیلوٹ پیش کرے گا، جس کا آغا ز میں اپنی ذات سے کرتا ہوں ، اس موقع پر انہوں نے محفل میں شریک افراد کو سیلوٹ پیش کیا ،اور کہا کہ اب یہی توقع میں شہریوں سے چاہتاہوں کہ، وہ قانون کا احترام کریں اور اپنے ار د گرد جرم ہوتا دیکھتے خاموش نہ ہوں ،بلکہ اسے روکنے میں پولیس کی مدد کریں۔

انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ضلع رحیم یار خان

انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میں ،مزدوروں کےدرمیان سو کلو گرام بوری ریس تقریب میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ، آزادی بہت بڑی نعمت ہے ،ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مل جل کر محنت کرنا ہوگی، ملکی ترقی و خوشحالی میں مزدور طبقہ کا کلیدی کردار ہے ،جو شب و روز محنت کرکے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیگر نجی اداروں کو بھی انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کی طرح عمل کرنا چاہیے تاکہ انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں میں شمولیت کے علاوہ انعامات حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں، انھوں نے مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام مزدوروں کو ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی جانب سے دو ہزار فی کس انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

100 کلو گرام بوری اٹھا کر دوڑنے کی 400فٹ ریس مقابلے میں ،شہباز،نے پہلی ،ساجد بھٹی، نے دوسری جبکہ ملک ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اور ریس جیتنے والوں میں انجمن آڑھتیاں کی جانب سے نقد انعامات سے نوازا گیا، پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے شہباز 15 ہزار روپے ،دوسری پوزیشن والے ساجد بھٹی کو 10 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ملک ساجد کوسات ہزارنقد انعام اورٹرافیوں سے نوازا گیا۔

بوری ریس مقابلہ میں دیگر شرکا،میں ا سسٹنٹ کمشنر، حرا رضوان ،صدر الیکشن کمیٹی ظہور احمد گجر، عبدالجبار وارک ،شکیل یوسف ، چوہدری یاسین، جاوید ارشاد، انوار نجمی ،فقیر حسین، محمد افتخار، احسان الحق ،اور دیگر موجود تھے۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر