رحیم یار خان

ملک بھر کی طرح رحیم یارخان میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے


ملک بھر کی طرح رحیم یارخان میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔


رحم یارخان( ویب ڈیسک ) آج ملک بھر میں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ،ملک بھر کی طرح رحم یارخان میں بھی جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے.

رحیم یار خان ،اڈہ خان پور ،صادق برانچ نہر کنارے پر ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے زیرانتظام کنال ملا سجا ہوا ہے، جس میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت ثقافتی اسٹالز لگائے گئےہیں، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی طرف سے بچوں اور خواتین کو سیروتفریح مفت فراہم کرنے کے لیے، صادق برانچ کے کنارے پر کینال میلا لگایا ہے جسمیں ( بوٹس) جدید کشتیاں کینال میں لائی گئی ہیں ،جن کو دیکھنے میں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

نہرمیں کشتیوں پر بچے اور خواتین انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں ، یوم آزادی کے موقع پر فیملیز کے لئے کشتی کی سیر مفت فراہم کی جارہی ہے انتظامیہ کی طرف سے پار ک کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر جمیل احدن جمیل اور ڈاکٹر مدںوم بشار حسین اور ڈسٹرک ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے کینال ملاک میں انتظامات کا جائزہ لیا ، سیکورٹی انتظامات کے لئے پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔

یوم آزادی کو جوش و خروش سے منانے کے لیے سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں گردو ں اور بازاروں کو قومی پرچم لگا کر سجایا گیا ہے ،عمارتوں پر قومی پرچم سے مشابہ لائٹس بھی گئی ہیں ، حیم یارخان شہر کو گلی کوچوں بازاروں شاہراؤں عمارتوں اور دیگر مقامات کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،قومی پرچم جھنڈیوں ہلالی پرچموں سے سجی مارکیٹیں دلکش منظ ر پیش کر رہی ہیں، لڑکیوں کے ہاتھوں میں ہرے رنگ کی چوڑیاں قومی جھنڈے والے لباس سفید سبززرنگ کی جیولری توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Feature-news-today-Latest-Pakistan-RYK

ہم بھی کسی سے کم نہیں رحیم یارخان کی رکشہ یونین نے جشن آزادی پر ریکارڈ بنا ڈالا

جشن آزادی کے حوالے سے رحیم یارخان کی رکشہ یونین بھی پیچھے نہیں رہی ، ریلوے اسٹیشن ٹاور پر سب سے بلند پاکستانی پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا، آٹو رکشا یونین ریلوے چوک کے جیالوں نے، ہر سال کی طرح اس سال بھی ،بلند ترین پاکستانی پرچم لہرایا ہے، رکشہ یونین کے عہدے داران نے میڈیا کو بتایا کہ ،ہرسال جشن آزادی کے موقع پر پرچم ٹاور پر لگاتے ہیں پاکستان ہماری شان اور جان ہے، ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو بھولنا نہیں چاہیے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا لینا چاہیے ،ہم ان لوگوں کو قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جوہن ں نے وطن عزیز کی خاطر سب کچھ قربان کیا ۔

اسی طرح رحیم یار خان کے دیگر شہروں ،صادق آباد، لیاقت پور ،خان پورسمیت ،چھوٹے بڑے قصبوں میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ،خانپور ،خان بلای، ظاہر پیر اور فتح پور کمال میں دوکانداروں نے دکانوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا رکھے ہیں ،اور دکانوں کو جھنڈیوں کے ذریعہ سجا رکھا ہے، اور خاص طور پر بازاروں میں بچوں کارش قابل دید ہے ،جنہوں نے پاکستانی پرچم کی پینٹنگ اپنے گالوں بنا رکھی ہے، اور سبز ،سفید، رنگ کے کپڑے زیب تن کر رکھے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top