رحیم یار خان

پہلے100دن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کا روڈ میپ تیار، ابتدا ء میں یہ 2 کام شروع کر دیئےجائیں گے: مخدوم خسرو بختیار


پہلے100دن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کا روڈ میپ تیار; ابتدا ء میں یہ 2 کام شروع کر دیئےجائیں گے: مخدوم خسرو بختیار


رحیم یارخان(سچ بول چال آن لائن) صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کے پاکستان تحریک انصاف پہلے;سو دن میں اپنے تمام کئے گئے وعدوں کا روڈ میپ بناکر عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی; جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے اقدامات بھی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق : صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے صدر، مخدوم خسرو بختیار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ; پہلے سو دن میں اپنے تمام کئے گئے وعدوں کا روڈ میپ تیارکر لیا ہےعوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اورجنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے اقدامات شروع کر دیں گے;مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کےحوالےسے درکار قانون سازی میں مدد اور حمایت کرنے کی حامی بھر لی ہے ;انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے ا حمایت کرنا بہت ہی خوش آئند ہے۔

جنوبی پنجاب

دیگر ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ، پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ;ابتدائی طور پر ملتان کو مرکز بنا کر ڈپٹی چیف سیکرٹری سطح کا افسر تعینات کیا جائے گا; ایک قومی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ;ساٹھ دنوں; میں ملتان کے اندر مکمل سیٹ اپ منتقل ہوگا ; پیپلز پارٹی نے بھی پنجاب اسمبلی میں نون کی حمایت سے تحریک پیش کرنے پر مشہورے شروع کر دیے ہیں-

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے، سو دنوں کے اندر صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے متوقع اعلان کے پیش نظر ملتان میں صوبہ جنوبی پنجاب کا ابتدائی سیٹ اپ بنانے کی تیاریوں کو عملی جامہ پہنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے; جس کے مطابق; ابتدائی طور پر ملتان کو صوبہ جنوبی پنجاب کا مرکز بنا کر; یہاں ڈپٹی چیف سیکریٹری سطح کا افسر تعینات کرنے کے علاوہ سیکریٹری تعینات کردیا جائے گا;اور گریڈ 17 تک کے افسران کے تقرروتبادلے کا اختیار ;ملتان میں اس سیکرٹریٹ ;میں منتقل کیا جائے گا; جس میں پولیس کے ،ڈی ایس; پی لیول اور اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے، تقرریاں یہاں سے ہوں گی ۔

ترقیاتی بجٹ

جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ ملتان میں آئے گا، جہاں سے آبادی کے تناسب سے مختلف اضلاع، تحصیلوں اور علاقوں میں تقسیم ہوگا ، ابتدائی طور پر یہ معاملہ چلانے کے بعد مکمل انتظامی امور ودیگرامور منتقل کردیئے جائیں گے; ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ;پاکستان تحریک انصاف; کی طرف سے صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے متوقع اعلان کے بعد ;پاکستان پیپلز پارٹی نے ،کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت سے تحریک پیش کرکے یہ قانون صوبائی اسمبلی سے پاس کرانے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

تاکہ جنوبی پنجاب میں یہ تاثر پیدا کیا جاسکے کہ ;علحدہ صوبہ; کا وعدہ پیپلزپارٹی نے پورہ کیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی سیٹ اپ ملتان منتقلی میں یہاں کا ریونیو بورڈ بھی ملتان میں قائم ہوگا ۔

سچ بول چال آن لائن1 sbc urdu news



Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر