اہم خبریں

پی ٹی آئی تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہشات رکھتی ہے حلف برداری تقریب کے لیے ،،ن،، لیگی پارلیمانی رہنماؤں کو بھی دعوت

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہشات رکھتی ہے ، اہم لیگی رہنما سے ملاقات ،حلف برداری تقریب کے لیے ،،ن،، لیگی پارلیمانی رہنماؤں کو بھی دعوت،

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے ،’وزیراعظم ‘تقریب حلف برداری تقریب میں ،قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق سمیت بہت سے پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کرلیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات “فواد چوہدری “, کی سربراہی میں، وفدنے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی سے ملاقات کی ۔یہ ملاقات سپیکر ہاؤس میں کی گئی، جس میں پی ٹی آئی کے نامزد سپیکر قومی اسمبلی’ اسد قیصر’ بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی میں اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفدنے، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ‘فواد چوہدری’ کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ، ایوان زیریں کی کارروائی قانون کے مطابق اور ،باہمی مشاورت سے چلائی جائے گی۔ ;تحریک انصاف; ,کے نامزد اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ،حکومت اور اپوزیشن کے مابین ریلیشن شپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ملکی معیشت سمیت دیگر چیلنجز کا حل مل کر نکالیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ، الیکشن سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات دور کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت کو مضبوط اپوزیشن کا سامنا ہے اور مستقبل کے لیے دونوں میں تعاون کی ضرورت ہے۔وفدنے ایاز صادق سمیت مسلم لیگ نواز گروپ کے پارلیمانی رہنماؤں کو، وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں ،شرکت کی دعوت بھی دی۔

مسلم لیگ (ق)

دوسری جانب، صوبائی دارالحکومت اسلام آباد میں ،مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر، “چودھری پرویز الٰہی” کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے،” پاکستان تحریک انصاف “,کے رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ، آئندہ حکومت میں پنجاب کو ایک مضبوط بلدیاتی نظام دینگے ۔اور صوبے میں نیا قانون بنا کر بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے، اداروں کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط بنایا جائے گا۔ اور” شریف برادران “,نے دس سال میں پنجاب کو کتنا نقصان پہنچایا۔ عوام کو اس بارے میں بتایا جائے گا۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ، (ق) لیگ پنجاب میں حکومت سازی میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی کا فیصلہ عمران خان نے خود کرنا ہے۔ اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی رہنماؤں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیں گے ۔ “ذاتی طیارے” ,کے حوالے سے، سوال کے جواب میں جانگیر خان ترین نے کہا کہ، طیارہ پارٹی کے لیے استعمال کیا ہے،طیارہ ہونے کے باعث کام جلدی ہو جاتا ہےکیونکہ حرکت میں برکت ہوتی ہے۔

مزید کہا کہ( ق ) لیگ کا ،پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر، مسلم لیگ ق کے شکرگزار ہیں۔ دونوں جماعتیں ایک ساتھ مل کر صوبے میں ایسی حکومت لائیں گئی، جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملے گی ۔”چوہدری پرویز الہی “نے شہبا ز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ،” سابق وزیراعلی” ,کے دور اقتدار میں ایسے منصوبے شروع کیے گئے جو پائیدار نہیں تھے۔ ان منصوبوں سے غریب عوام کو، کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ایسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں۔ جس کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا سکے ۔ ایسے منصوبے بنائے جائیں جن سے غریب طبقہ کو مفاد مل سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top